src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی کے گھاٹ کوپر میں موت کا ننگا ناچ: طیارے سے ٹکرانے سے 36 ہنس ہلاک - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 21 مئی، 2024

ممبئی کے گھاٹ کوپر میں موت کا ننگا ناچ: طیارے سے ٹکرانے سے 36 ہنس ہلاک

 




ممبئی کے گھاٹ کوپر میں موت کا ننگا ناچ: طیارے سے  ٹکرانے سے 36 ہنس ہلاک

 



ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ایک انتہائی اندوہناک حادثہ پیش آیا. ہنسوں کے جھنڈ سے طیارے ٹکرانے سے  ایک دو نہیں بلکہ 36 ہنس جان گنوا بیٹھے۔ ممبئی کے گھاٹ کوپر کے لکشمی نگر علاقے میں ایمریٹس کی پرواز پرندوں کے جھنڈ سے ٹکرانے کے بعد خراب ہوگئی۔ ہمارے ساتھی مہاراشٹر ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف 36 پرندے کی موت  ہوگئی تو دوسری طرف طیارے کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔ اس لیے فوری طور پر طیارے کی لینڈنگ کرائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ طیارے کے تمام مسافر اور کیبن عملہ محفوظ ہے۔



ممبئی ہوائی اڈے کے معتبر ذرائع کے مطابق امارات کی پرواز EK 508 پیر کی رات 9.18 بجے پرندوں کے جھنڈ سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد طیارہ ممبئی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتارا گیا۔ پیر کی رات دیر گئے تک تلاش کے بعد تقریباً 29 ہنسوں کی لاشیں ملیں جب کہ منگل کی صبح مزید چار سے پانچ لاشیں ملیں۔ آخری اطلاع تک ایئر لائن کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔



ممبئی اور نوی ممبئی کے ساحلی علاقے فلیمنگو کے مشہور مسکن ہیں۔ یہ ہجرت کرنے والے پرندے دسمبر کے آس پاس ان ساحلوں پر پہنچتے ہیں اور مارچ اور اپریل تک نظر آتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں، فلیمنگو کا مسکن خطرے میں آ گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی نئی ممبئی میں سائن بورڈ سے ٹکرانے سے کچھ پرندوں کے مرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages