src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مہاراشٹر میں 49 فیصد ووٹنگ، ڈنڈوری میں سب سے زیادہ اور تھانے میں سب سے کم۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 21 مئی، 2024

مہاراشٹر میں 49 فیصد ووٹنگ، ڈنڈوری میں سب سے زیادہ اور تھانے میں سب سے کم۔

 










مہاراشٹر  میں 49 فیصد ووٹنگ، ڈنڈوری میں سب سے زیادہ اور تھانے میں سب سے کم۔

 



ممبئی: لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں مہاراشٹر کی 13 پارلیمانی سیٹوں پر شام 5 بجے تک تقریباً 48.66 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ انتخابی عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ممبئی خطہ اور شمالی مہاراشٹر کے ان 13 حلقوں میں سب سے زیادہ 57.06 فیصد ووٹنگ  ناسک ضلع کے ڈنڈوری میں ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ 41.70 فیصد تھانے ضلع کے کلیان میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ پالگھر میں یہ 54.32 فیصد، ناسک میں 51.16 فیصد، بھیونڈی میں 48.89 فیصد رہا۔ دھولیہ میں 48.81 فیصد، ممبئی نارتھ میں 46.91 فیصد، ممبئی نارتھ سینٹرل میں 47.32 فیصد، جب کہ ممبئی نارتھ ایسٹ میں 48.67 فیصد، ممبئی نارتھ ویسٹ میں 49.79 فیصد، ممبئی ساؤتھ میں 44.22 فیصد، ممبئی ساؤتھ سینٹرل میں 48.26 فیصد اور تھانے میں 45.38 فیصد ووٹنگ ہوئی۔



وزیراعلی ایکناتھ شندے نے اپنے خاندان کے ساتھ تھانے کے ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔ شندے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ممبئی میٹروپولیٹن علاقہ شیوسینا-بی جے پی کا گڑھ ہے اور حکمراں اتحاد یہاں تمام 10 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔ ان 10 سیٹوں میں ممبئی کی چھ، تھانے سے تین اور پالگھر کی ایک سیٹ شامل ہے۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن سے ممبئی میں ووٹنگ کی سست رفتاری کی شکایات پر غور کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ مجموعی طور پر ووٹنگ کی رفتار بہت سست تھی۔



شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور ان کی اہلیہ رشمی ٹھاکرے نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں ایک پولنگ بوتھ پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے اور ان کی اہلیہ شرمیلا ٹھاکرے نے ممبئی کے دادر علاقے میں ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ شیوسینا کے ایم پی ملند دیورا نے جنوبی ممبئی کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ ممبئی کے کئی حصوں میں پولنگ اسٹیشنوں پر زبردست بھیڑ دیکھی گئی۔


مرکزی وزیر پیوش گوئل، صنعت کار رتن ٹاٹا اور انیل امبانی اور اداکار اکشے کمار، کرکٹرز سچن تندولکر، اجنکیا رہانے اور سوریہ کمار یادو سمیت کئی مشہور شخصیات نے ووٹ ڈالا۔ ان کے علاوہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانتا داس، ٹاٹا سنز کے چیئرمین این۔ چندر شیکرن، اتر پردیش کے سابق گورنر رام نائک، اداکارہ جانوی کپور، اداکار اور فلم ساز فرحان اختر اور مراٹھی تھیٹر اداکار پرشانت دملے نے بھی صبح سویرے ووٹ ڈالا۔ مشہور اداکار انوپم کھیر، انیل کپور، اشوک صراف، شبانہ اعظمی اور جاوید اختر نے بھی ممبئی میں ووٹ ڈالا۔


کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر صبح 7 بجے سے پہلے ہی ووٹرز کی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ وہاں کے ووٹروں نے کہا کہ وہ دن کے وقت گرمی سے بچنا چاہتے ہیں، جبکہ کچھ کام پر جانے سے پہلے ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔ ضلعی انتخابی عہدیداروں نے کہا کہ تھانے شہر کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر 'الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں' (ای وی ایم) میں خرابی کی اطلاع ملی تھی، تاہم، انہیں فوری طور پر درست کر دیا گیا۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ پولنگ اسٹیشنوں کے باہر سہولیات کو لے کر کافی شکایات موصول ہوئی ہیں۔


بی جے پی لیڈر کریت سومیا نے الزام لگایا کہ شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت اور سنیل راوت ممبئی کے بھانڈوپ میں ان کے پولنگ بوتھ کے باہر 'بدعنوانی' میں ملوث پائے گئے۔ سابق ایم پی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا (یو بی ٹی) کے دو کارکنوں کو 'ڈمی' ای وی ایم استعمال کرنے کے غیر قانونی اور بدعنوان طریقوں کے لیے گرفتار کیا گیا تھا۔ راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت کے بھائی اور ایم ایل اے سنیل راوت نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ووٹروں کو معلومات دینے کے مقصد سے پولنگ اسٹیشن کے 100 میٹر کے دائرے کے باہر ایک ڈمی ای وی ایم رکھی گئی تھی۔ اس کے باوجود پولیس نے سیاسی دباؤ کے تحت اسے ہٹا دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages