src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 5 مئی، 2024



"بادشاہوں نے حکمرانی کی فرقہ پرستی نہیں کی"
شاہوں مہاراج کمپلیکس کے عید ملن جلسہ میں عمادین شہر کے تاثرات۔



جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) شہر کی قدیم بستی شاہوں نگر جہاں مختلف مزاہب و فرقے کے لوگ شیر و شکر کی مانند رہے کر ایک دوسرے کے سکھ دکھ میں بھی بلا تفریق شریک ہوکر یکجھتی بناۓ  رکھے ہوۓ ہیں یہاں حسب روایت امسال بھی "عید ملن"کا پروگرام حلقہ احباب شاہو مہاراج شاپنگ کمپلیکس مالکان تاجران کمیٹی کے زیر اہتمام نیشنل ٹی سینٹر اشفاق بھائی و پرفیسر مشتاق بہشتی کی قیادت میں منعقد ہوا اس موقع پر الحاج عبدالکریم سالار سابق ڈپٹی میئر جے ایم سی نے مدلل انداز میں بتایا کہ گزرے زمانوں میں حکمرانوں نے حکمرانی کی فرقہ پرستی نہیں کی۔ شیواجی مہاراج شاہوں مہاراج اورنگزیب عالمگیر رحمت اللہ علیہ ،ٹیپو سلطان، بابر ان جیسی کئ مثالیں تاریخ میں موجود ہیں مگر دور حاضرہ کے فرقہ پرست عناصر  اسے بیان نہ کرتے ہوئے آپسی دشمنی کو بڑھاوا دینے والی منفی باتوں کو پیش کر رہے ہیں سنی جامع مسجد کے صدر ایاز علی سید نے شاہوں مہاراج کی ریزرویشن پالسی بیان کی اے ٹی ایم کے صدر نوجوان صنعت کار اعجاز ملک نے قومی یکجھتی حصول تعلیم اور ہمیشہ بیدار رہنے کی بات کہی راجیش بھائی گویر،اشوین بھائی، سدانند،نے بھی خیالات کا اظہار کیا قبل ازیں بستی کے سابق میونسپل کونسلر سید فاروق نے اپنے مخصوص انداز میں اردو ہندی مراٹھی انگریزی زبانوں میں  نوجوانوں، اساتذہ کرام اور تاجران سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں شاپنگ کمپلیکس اور بستی کے لوگ موجود تھے کامیابی کے لۓ نیشنل ٹی کے مالک اشفاق بھائی ، پروفیسر مشتاق بہشتی ،مصطفی پپو چاچا کی قیادت میں آصف بہشتی، امول،راجو،سندھی سیٹھ ریشمہ ہوم کے ملازمین نے محنت کی نظامت ضیاء باغبان سر نے کی تو شیخ فیروز چشتی سماجی کارکن نے رسم شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر محلہ سے  عید گاہ قبرستان ٹرسٹ کے نو منتخب رکن ساجد خان دادا کا اعزاز بھی کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages