src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 28 مئی، 2024

 

 





اعجاز بیگ سمیت کانگریس وفد کی ریاستی صدر نانا پٹولے سے خصوصی ملاقات
کانگریس میں لوگ آتے جاتے رہے گے  لیکن خراب وقت کے ساتھیوں کو نہیں بھولا جائے گا: نانا پٹولے

 

مالیگاؤں  (وفا ناہید) مالیگاؤں شہر سے کانگریس پارٹی کے ذمہ داران کا ایک وفد کانگریس ضلعی صدر اعجاز بیگ صاحب کی سرپرستی میں صبح 6 بجے ممبئی شہر کیلئے روانہ ہوا اس وفد کی ملاقات کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نانا پٹولے سے تلک بھون میں ہونا طئے تھی. جب یہ وفد ممبئی تلک بھون پہنچا تو وفد کی پہلی ملاقات کانگریس لیڈر وجاہت مرزا   سے ہوئی اور مالیگاؤں شہر کے حالات پر سیر بھر گفتگو کی گئی اسکے بعد عارف نسیم خان  سے ملاقات ہوئی پھر ریاستی صدر نانا پٹولے  تلک بھون اس وفد سے ملاقات کیلئے تشریف لائے اور وفد کو ساتھ لیکر میٹنگ ہال کی طرف چل پڑے اس وفد کے شانہ بشانہ وجاہت مرزا  بھی موجود تھے سب سے پہلے ریاستی صدر نانا پٹولے  نے کانگریس پارٹی کی نامزد امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کیلئے جان توڑ محنت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بیگ صاحب آج سے ابھی سے اسمبلی کی تیاری میں لگ جاؤ. آپ کو ہی مالیگاؤں شہر کانگریس کو لیڈ کرنا ہے حکمت عملی بنانا ہے. باتوں ہی باتوں میں کانگریس سیکریٹری عبدالغفار شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں سے کچھ لوگوں کے پارٹی میں آنے کی بات چلائی جا رہی ہے.. ان کا جواب دیتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک سمندر ہے لوگ اس میں آتے جاتے رہے گے. لیکن کانگریس جب اس ملک و ریاست میں خراب حالات سے گزر رہی تھی. کانگریس سے فائدہ حاصل کرنے والے لوگ ایک ایک کرکے خراب وقت کو دیکھتے ہوئے پارٹی سے کنارہ کر رہے تھے. بیگ صاحب اسی وقت کانگریس کے کاندھے سے کاندھا ملا کر ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے تھے. اور آج ملک بھر میں کانگریس اپنی پوزیشن کی طرف واپس آ رہی ہے تو لوگ تو پارٹی میں ضرور آئے. لیکن اس سب کے باوجود کانگریس اپنے خراب وقت کے ساتھیوں کو نہیں بھولے گی. آپ اس بات سے بے فکر رہیں. اور بیگ صاحب آپ آج سے ہی اسمبلی کی تیاریوں میں لگ جاؤ. (مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے کئی نوجوان ورکر میرے مسلسل رابطے میں ہے اور میری پوری نظر مالیگاؤں شہر پر ٹکی ہوئی ہے).

*مالیگاوں کانگریس پارٹی کے وفد میں صدر اعجاز بیگ کے ساتھ. عبدالغفار شیخ. زین العابدین پٹھان. حاجی جمیل احمد کرانتی. ابوبکر چودھری. صابر بھائی میاں. اختر ریڈی میڈ. حفیظ لینسیہ. عمران انجینئر. علی سردار. مختار ٹیلر. نہال فائنر. ہاشم انصاری. صدام ملک. اجمل خان شامل تھے
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages