کل ھند مجلس اتحادالمسلمین مہاراشٹر کے کارگذار صدر ڈاکٹر عبدالغفار قادری کی ضلع ناسک کے اعلی آفیسران سے ملاقات
سابق میئر و ضلعی صدر مجلس الحاج عبدالمالک پر قاتلہ حملہ کی کڑے الفاظ میں مذمت
ناسک : کل ھند مجلس اتحادالمسلمین کے کارگذار صدر ڈاکٹر عبدالغفار قادری نے ناسک پولس کے اعلی آفیسران سے ملاقات کر سابق میئر عبدالمالک پر ہوئے قاتلانہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ ، پلاننگ کرنے والوں ، حملہ کا حکم دینے والوں اور حملہ میں مالی مدد فراہم کرنے نیز ان افراد کے خلاف بھی کاروائی کی مانگ کی جن کو اس حملہ سے فائدہ مل سکتا ہے ایسے تمام افراد کے خلاف سنجیدگی سے جانچ کرتے ہوٸے کاروائی کی مانگ کی ہے ۔
ڈاکٹر عبدالغفار قادری نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہم نے مذکورہ تمام افراد کے خلاف کسی بھی طرح کے سیاسی دباؤ میں نہ آتے ہوئے UAPA اور مکوکا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جانی چاہئے ۔ مزید یہ کہ اگر ان افراد کے خلاف اطمنان بخش کاروائی نہیں ہوتی تو مجلس اتحادالمسلمین ہر جمہوری طریقے کا استعمال کرتے ہوئے کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی ۔
آج کے وفد میں کارگذار صدر مہاراشٹر مجلس اتحادالمسلمین ڈاکٹر عبدالغفار قادری کے علاوہ ضلع ناسک
کے صدر مختار بھائی ، جاوید منشی ، حیدر بھائی ، مجاہد فاروقی ، ڈاکٹر تمبولی ، ندیم بھائی ، ندیم بھائی ، اسلم پٹھان ، اختر حاجی ، سیف بھائی سمیت مجلس اتحادالمسلمین مہاراشٹر کے مختلف شہروں کے ذمہ داران موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں