src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 18 مئی، 2024

 



 


اترپردیش کے وزیراعلی کی مالیگاؤں میں شرانگیزی


اورنگ زیب کی روح کانگریس میں داخل ہو گئی ہے: یوگی آدتیہ ناتھ


نئی دہلی: مورخہ 18 مئی بروز سنیچر اترپردیش کے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ مالیگاؤں.دھولیہ ہارلیمانی امیدوار ڈاکٹر سبھاش بھامرے کی تشہیری مہم کے  لئے مالیگاؤں تشریف لائے. مالیگاؤں، میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعلی آدتیہ ناتھ نے وراثت ٹیکس متعارف کرانے کی مبینہ تجویز پر کانگریس پارٹی پر جم کر تنقید کی۔ مجوزہ ٹیکس کا موازنہ مغل شہنشاہ اورنگ زیب کے عائد کردہ 'جزیہ' ٹیکس سے کیا، اور تجویز کیا کہ کانگریس میں اورنگ زیب کی روح داخل ہوگئی ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ بی جے پی محض اقتدار کے لیے نہیں بلکہ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے۔  آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ’’اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کہ نریندر مودی ایک بار پھر وزیر اعظم کے طور پر واپس آرہے ہیں۔

وزیراعلی یوگی نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر بھی بات کی، یہ کہتے ہوئے کہ یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کے جذبات کی نمائندگی کرتا ہے۔  انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھگوان رام اپوزیشن بلاک کو اقتدار میں آنے اور ممکنہ طور پر مندر کو تباہ کرنے سے روکیں گے۔

آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 2014 سے پہلے ہندو تہواروں سے پہلے اکثر فسادات ہوتے تھے۔  انہوں نے پاکستان کی تعریف کرنے والوں کے خلاف بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا، "میں ان سے کہتا ہوں جو پاکستان کے حامی ہیں وہ اس ملک میں جاکر بھیک مانگیں۔ اس قوم کی تعریف کرنے والوں کے لیے ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔"

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages