src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پونے میں افیئر کے شبہ میں بیوی کی شرمگاہ میں سوراخ کر کے تالا لگاکر چابی پھینک دی. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 18 مئی، 2024

پونے میں افیئر کے شبہ میں بیوی کی شرمگاہ میں سوراخ کر کے تالا لگاکر چابی پھینک دی.

 




پونے میں افیئر کے شبہ میں بیوی کی شرمگاہ میں سوراخ کر کے تالا لگاکر چابی پھینک دی.  




پونے: مہاراشٹر کے پونے ضلع میں ایک نیپالی نوجوان نے اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتے ہوئے اسے سخت سزا دی۔ ظالم شوہر نے بیوی کی شرمگاہ کو تالا لگا دیا۔ اس کے لیے اس نے مبینہ طور پر دو سوراخ کیے اور پرائیویٹ پارٹ کو 'لاک' کر دیا۔ پمپری چنچوڑ کے واکڑ پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ فی الحال، پولیس نے 30 سالہ ملزم اوپیندر ہڈاکے کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ اس کی 28 سالہ بیوی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی سرجری ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اب اس کی حالت مستحکم ہے۔
واکڑ پولیس اسٹیشن کے تفتیشی افسر بالاجی میٹے نے بتایا کہ یہ جوڑا نیپال کے ایک گاؤں کا رہنے والا ہیں۔ وہ مئی کے اوائل میں روزگار کی تلاش میں پونے آئے تھے اور واکڑ کے قریب اوپیندر ہڈاکے کی بہن اور اس کے خاندان کے ساتھ رہ رہے تھے۔ یہ خوفناک واقعہ 11 مئی کی رات کو پیش آیا، جب اوپیندر ہڈاکے بھاری نشے کی حالت میں گھر آیا اور اپنی بیوی کے ساتھ بدسلوکی کی اور مارپیٹ کی۔

تفتیشی افسر بالاجی میٹے نے کہا کہ اوپیندر ہڈاکے نے اسے کچن کے چاقو سے ڈرایا اور اس پر بے وفائی کا الزام عائد کیا۔ جسے اس نے مسترد کر دیا۔ اس پر یقین نہ کرتے ہوئے مشتعل اوپیندر ہڈاکے نے اسے لاتوں اور گھونسوں سے مارنا جاری رکھا۔  اسے چاقو سے ڈرایا۔ اس کے بعد اس نے اسے فرش پر ایک اسٹول سے باندھ دیا جب وہ لیٹی ہوئی تھی اور اس سے رکنے کی درخواست کر رہی تھی۔
تفتیشی افسر بالاجی میٹے نے بتایا کہ لیکن اوپیندر ہڈاکے نے مارپیٹ جاری رکھتے ہوئے  تیز دھار بلیڈ لے لیا۔ اس کی شرمگاہ کے دونوں طرف دو سوراخ کئے۔ اس کے بعد لوہے کا پیچ لگا کر اس پر پیتل کا ایک چھوٹا تالا لگا دیا گیا۔ بے بس عورت خون میں لت پت پڑی تھی اور مدد کے لیے چیخ رہی تھی۔ اس پر اس نے ظلم کا مظاہرہ کیا اور تالے کی چابی بھی پھینک دی۔

تفتیشی افسر بالاجی میٹے نے بتایا کہ خاتون کی آواز سن کر مہاجر مزدور اور اس کا پڑوسی للت پریہار گھر کی طرف بھاگے۔ وہاں انہوں نے ایک بری طرح سے زخمی عورت کو فرش پر درد سے کراہتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے آس پاس کے کئی لوگوں کو مدد کے لیے بلایا، جن میں کچھ دوسرے نیپالی بھی شامل تھے۔ سبھی لوگ اوپیندر ہڈاکے کے گھر پہنچے اور خاتون کو نیم بے ہوشی کی حالت میں قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔

میٹے نے کہا کہ ہم نے اس وحشیانہ جرم کا فوری طور پر نوٹس لیا اور ملزم ہڈاکے کو گرفتار کیا۔ اسے واکڑ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اسے دو ہفتے کی مجسٹریل تحویل میں دے دیا۔ میٹے نے کہا کہ اوپیندر ہڈاکے پر آئی پی سی کی دفعہ 323، 506(2) اور دیگر کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے اور اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages