src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مصلیان کرام کی جانب سے امام صاحب کو سعادت عمرہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 3 اپریل، 2024

مصلیان کرام کی جانب سے امام صاحب کو سعادت عمرہ

 





مصلیان کرام کی جانب سے امام صاحب کو سعادت عمرہ


الحمدللہ آپ شہریان مالیگاؤں کو اطلاع دیتے ہوئے بڑی خوشی و مسرت ہو رہی ہے کہ مسجد و مدرسہ حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ جو کہ شہر مالیگاؤں کے شمالی حصے ہنگلاج نگر، شہید عبدالحمید کسمبا روڈ ، میں واقع ہے

آج بروز منگل مورخہ 2 اپریل 2024 تراویح میں تکمیل قرآن مجید کے موقع پر مسجد کے مصلیان کرام کے تعاؤن، ٹرسٹیان اور اساتذۂ کرام بالخصوص قاری محمد ریحان صاحب فردوسی کی محنتوں سے امام و خطیب حضرت مولانا مفتی امتیاز احمد صاحب فلاحی دامت برکاتہم کو امامت،خطابت اور درس قرآن کی 10 سالہ خدمات مکمل ہونے پر سعادت عمرہ سے سرفراز کیا گیا

نیز شیخ ندیم احمد (مؤذن صاحب) کو 15000روپیہ اور تراويح پڑھانے والے دو حفاط کرام میں حافظ محسن معاذ عکرمی کو 5000 روپیہ  اور حافظ عامر عزیر عکرمی کو 5000روپیہ نذرانہ پیش کیا گیا الحمدللہ 

 ہم تمام ہی مصلیانِ مسجد حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ کے شکر گزار ہیں اللہ تعالی مصلیان کرام کے تعاؤن کو قبول فرمائے آمین جزاک اللہ خیرا

نوٹ: یاد رہے یہ رقم مسجد حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ کے صرف 109 مصلیان کی جانب سے ہی موصول ہوئی ہیں اس کیلئے گلی گلی، دکان دکان چندہ نہیں کیا گیا

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages