src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دیویندر فڈنویس کا دعویٰ : مہاراشٹر میں مہایوتی سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے قریب ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 2 اپریل، 2024

دیویندر فڈنویس کا دعویٰ : مہاراشٹر میں مہایوتی سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے قریب ۔















دیویندر فڈنویس کا دعویٰ : مہاراشٹر میں مہایوتی سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے قریب ۔





ناگپور: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے پیر کو کہا کہ مہاوتی شراکت دار لوک سبھا انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں۔ حکمراں اتحاد نے اپریل میں ہونے والی ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی حلقوں میں امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دراصل ریاست میں پانچ مرحلوں میں پولنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو مراٹھواڑہ اور ودربھ خطہ کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ ہم سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں اور ہم جلد ہی انتظامات (سیٹوں کی تقسیم) کا اعلان کریں گے۔ ناگپور ہوائی اڈے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے، فڈنویس مہایوتی اتحادیوں کے سیٹوں کی تقسیم پر فیصلہ لینے میں تاخیر پر پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔



حکمراں مہایوتی میں بی جے پی،  وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے  کی قیادت والی شیو سینا اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی شامل ہیں۔ فڑنویس نے تفصیلات کا انکشاف کیے بغیر کہا کہ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے سیٹوں کی تقسیم پر اتحادی شراکت داروں کی طرف سے فیصلہ لیا گیا ہے۔




مہاراشٹر میں لوک سبھا کی 48 سیٹیں ہیں اور یہ لوک سبھا ممبران کی تعداد کے معاملے میں  اتر پردیش (80) کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔  ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages