src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں میں اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن کی نئی رابطہ آفس کا عظیم الشان افتتاح - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 3 اپریل، 2024

مالیگاؤں میں اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن کی نئی رابطہ آفس کا عظیم الشان افتتاح

 



مالیگاؤں میں اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن کی نئی رابطہ آفس کا عظیم الشان افتتاح!! 



کانگریس کے مقامی صدر اعجاز بیگ نے ربن کاٹی, جنید سہارا نے کیا مہمانوں کا استقبال!!! 


مالیگاؤں: (نامہ نگار ) ہندوستان میں یوں تو بے شمار ایسے ادارے اور تنظیمیں موجود ہیں جو زندگی کے ہر شعبہ حیات میں سماجی فلاحی اور تعلیمی خدمات کے علاوہ کمزور طبقہ سے منسلک افراد کی فلاح و بہبود کے لئے شب و روز کوشاں رہے ہیں. ماضی میں مدر ٹریسا سماجی خدمات کا ایک ایسا نام ہے جسے ہندوستانی تاریخ بھولنا بھی چاہے تو نہ بھول پائے. پچھڑے ہوؤں کی نمائندگی کا فریضہ جی جان سے ادا کرنے والوں میں ایک معتبر نام اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن کا منشہہ شہود پر ایک بار ابھر آیا ہے جس کی نئی رابطہ آفس کی افتتاحی تقریب کل بعد نماز تراویح جونا فاران ہاسپٹل کے پیچھے رکھی گئی جس میں کانگریس کے مقامی صدر اعجاز بیگ نے خصوصی طور پر شرکت کی نیز آفس کا افتتاح بھی ربن کاٹ کر کیا. اس موقع پر اعجاز بیگ نے اپنے زرین خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن کی خدمات کا دائرہ یوں چہار سمتوں میں پھیلتا جارہا ہے کہ اب یہ نام محتاج تعارف نہیں رہا. عارف نسیم خان کے نام سے منسوب یہ فاؤنڈیشن اپنی سماجی و ملی خدمات کی بدولت پورے ملک زبان زد عام ہوتا جارہا ہے. اقلیتی فلاح و بہبود کے ضلعی صدر جیند سہارا نے اس موقع پر کہا کہ  ہمارے دل میں رحم دلی اور تعمیر و ترقی کا جذبہ کچھ یوں عود آیا ہے کہ اب ہم سے  انسانوں کی تباہ حالی و بربادی دیکھی نہیں جاتی. مذکورہ فاؤنڈیشن کا مقصد یہ  ہے کہ آج کا دبا کچلا طبقہ ترقیوں کی ان راہوں کا مسافر ہو جائے جو صرف اور صرف امراء و سلاطین کے لئے مختص ہو کر رہ گئی ہیں. فاؤنڈیشن  کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ وہ ہر طبقہ سے منسلک پریشاں حال مجبور و بےبضاتوں کی نمائندگی کے لئے اپنا سارا لائحہ عمل اور زور بیان ترتیب دے رکھا ہے. جس طرح ہندوستانی آئین ہر طبقہ ہر شخص کو مساوی حقوق دینے کا متقاضی ہے اسی طرح ہماری تنظیم بھی بلا شرکت غیرے اور مذہب و ملت کی تفریق کئے بغیر ہر طبقہ کے افراد کی نمائندگی کو اولیت دیئے ہوئے ہے. اور ہم "نہ ستائش کی تمنا ہے نہ صلے کی پرواہ "کے مصداق ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ہم سے کوئی طبقہ کوئی شعبہ  کوئی فرد چھوٹ نہ جائے.اس موقع پر 

شیخ واحد,عزیز ریاض ,شیخ رضوان,حسین بھائی,الطاف کھٹک,سعید جعفر,صدام منصوری,شارخ بھائی,شکیل بھائی راشد M R بھائی سمیت اقلیتی فلاح و بہبود کے تمام اراکین موجود تھے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages