src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں شہر میں حفاظتی اقدامات کے تحت پولیس کا شہر کی اہم شاہراؤں پر روٹ مارچ ، - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 5 اپریل، 2024

مالیگاؤں شہر میں حفاظتی اقدامات کے تحت پولیس کا شہر کی اہم شاہراؤں پر روٹ مارچ ،

 




مالیگاؤں شہر میں حفاظتی اقدامات کے تحت پولیس کا شہر کی اہم شاہراؤں پر روٹ مارچ ، 



 50  سی آئی ایس ایف جوانوں سمیت 100 سے زائد سیکیوریٹی جوانوں نے لیا حصہ



مالیگاؤں: مالیگاؤں شہر میں جاری رمضان المبارک اور آنے عید الفطر و لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر محکمۂ پولیس مستعد ہیں ، شہر میں امن و امان کی برقراری کے ساتھ  سبھی تہوار اور الیکشن کے ایام بے خوف خطر مکمل کئے جاسکے اس مقصد کے تحت 4 اپریل 2024 بروز جمعرات شام 6 بجے مالیگاؤں شہر کی اہم شاہراؤں سے آئی پی ایس وکرم دیشمانے کی قیادت میں ناسک دیہی پولیس نے روٹ مارچ نکالا۔ جس میں 100 سے زائد سکیورٹی اہلکار شامل رہیں .یہ  روٹ مارچ ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کی نگرانی اور اسسٹنٹ ایس پی آفیسر تیغبیر سنگھ سندھو ، ڈی واے ایس پی گنجال ( کیمپ ) کی رہنمائی میں نکالا گیا۔ معلوم ہوکہ مالیگاؤں شہر میں بدوبست کے لئے ناسک ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر سے 50 سی آئی ایس ایف (سی آئی ایس ایف) جوانوں نے  کنٹرول روم میں حاضری دی ہے ۔



اس کے علاوہ فسادات کنٹرول پولیس فورس کے 50 املداروں نے سی آئی ایس ایف کے جوانوں کے ساتھ پریڈ کی ۔ آج کے روٹ مارچ میں 8 پولیس اسٹیشنوں کے انچارج افسران نے اپنے ماتحت افسران کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی تیاری کا مظاہرہ کیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages