جمعیۃعلماء حلقہ گوونڈی نے530 ؍ضرورت مندوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم کیا
جمعیۃ علماءبلاتفریق مذہب وملت خدمات انجام دے رہی ہے: مولانا صدر عالم قاسمی
ممبئی04؍اپریل : ممبئی کےمضافات میں واقع مسلم اکثریت والی آبادی گونڈی میں جمعیۃ علماء گوونڈی (ارشد مدنی) کی جانب سے غریب، بے سہارا ،معذور،بیوائوں اور مسکینوں میں تقریباً پانچ سو تیس(530) راشن کٹس کی تقسیم عمل میں آئی ۔
اس موقع پرمولانا محسن علی خان (صدر جمعیۃعلماء حلقہ گونڈی)نے کہاکہ خدمت خلق، خالق کائنات کےنزدیک سب سےزیادہ پسندیدہ عمل ہے۔انہوں نےیہ بھی کہاکہ جمعیۃ علماء بلا امتیاز مذہب وملت ہر قوم وملت کی خیر خواہی کو اپنا فریضہ سمجھتی ہے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جمعیۃعلماء حلقہ گونڈی کے ذمہ داران خط افلاس سے نیچے زندگی گذارنے والے مستحق افراد کو اشیاء خوردنی (راشن کٹس)پہنچاتے ہیں۔
مولاناصدر عالم قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء حلقہ گونڈی )نےکہا کہ ہم اپنے اکابر وذمہ داران بالخصوص جانشین شیخ الاسلام مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃعلماء ہند ، اور ریاستی ذمہ داران کی سرپرستی و رہنمائی میں خدمت انجام دیتےہیں ،علاقےمیں دیگررفاہی وملیّ خدمات کےساتھ یومیہ میڈیکل (طبیّ)خدمات فراہم کی جاتی ہے،نیزجمعیۃ کے مقامی ذمہ داروں کی رپورٹ کے مطابق ضرورت مندافرادکو ہرممکنہ سہولیات مہیاکرائ جاتی ہے۔
مولانا قاسمی نے یہ بھی کہا کہ ”جمعیۃعلماء گونڈی“ نے حسب سابق امسال بھی رمضان المبارک کےموقع پرراشن کٹس میں (چاول۱۰؍،آٹا ۵؍کلو،چنا ۲؍کلو ،مٹر ۱؍کلو،دال ۲؍کلو ،شکر ۲؍کلو، تیل ۲؍لیٹر،بیسن ۱؍کلو ،کھجور ۱؍کلو،مصالحہ جات ہلدی ،دھنیا،مرچی وغیرہ،چائے پتی ۲۵۰؍گرام،سوئیں ۱؍پیکٹ) پرمشتمل پانچ سوتیس(530)افرادتک پہنچانےکی کوشس کی،ایک کٹ کی قیمت سولہ سو انتیس1629 روپئے ہوتی ہے۔جس میں 80؍ علماء وحفاظ بھی شامل ہیں ۔
اس موقع پر مولانا محمد اسید قاسمی (جنر ل سیکریٹری زون)یوسف پٹیل(نائب صدر) حاجی نعیم (جوائنٹ سکریٹری) حافظ عبدالرشید کے علاوہ دیگر ذمہ دارن و اراکین بھی موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں