src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نبی پاک کی تعلیمات کو پورے عالم میں عام کرنا وقت کی ضرورت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 5 اکتوبر، 2023

نبی پاک کی تعلیمات کو پورے عالم میں عام کرنا وقت کی ضرورت

 








نبی پاک کی تعلیمات کو پورے عالم میں عام کرنا وقت کی ضرورت



ناگپور میں جمعیۃ (
ارشد مدنی) کے دو روزہ جلسۂ سیرت النبیﷺ میں مولانا انصار قاسمی خطاب





ناگپور ۵؍ اکتوبر جمعیۃ علماء ضلع ناگپور کی جانب سے جلسہ سیرت النبیﷺ کا دو روزہ پروگرام مومن پورہ مسلم فٹبال گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا، پروگرام کی صدارت مولانا شیخ صابر امام و خطیب مسجد حسینیہ جعفر نگر نے کی۔ پروگرام کے کلیدی مقرر مولانا انصار احمد قاسمی (رام پور، یوپی) تھے۔




مولانا محمد انصار احمد قاسمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمدﷺ کے پیغام کو پوری دنیا میں عام کیا جائے، آپ ﷺرحمت اللعالمین بن کر پوری دنیا کے لیے تشریف لائے، آپﷺ کا پیغام دنیا کے لیے امن ہے، بھائی چارہ ہے۔



مولانا نے دیش واسیوں کو امن کا پیغام سناتےہوئے فرمایا کہ اپنے ملک میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی سے رہو، خوشحالی، ترقی، ایک دوسرے کی مدد، پڑوسیوں کا خیال رکھنا، یہ ہمارے نبی کا پیغام ہے۔




اسٹیج پر مولانا حافظ محمد مسعود حسامی قاسمی (صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) حافظ مختار احمد، قاری محمد مسعود ،حافظ شمیم، حافظ عطاء اللہ ،مختار بھائی (کامٹھی) عبدل مجید، حافظ مصطفی،  زاہد بھائی، تجمل حسین خان، حاجی مرتضیٰ، مولانا محمد علی وغیرہ موجود تھے۔


پروگرام میں خواتین کے لئے مخصوص نظم تھا،جہاں سےوہ بڑی تعداد میں بیانات کو سماعت فرما رہی تھیں۔


مفتی اکرم قاسمی نے پروگرام کی نظامت کی اور جاوید اختر (سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ناگپور) نے منتظمین ،کارکنان اور تمامی حضرات کا شکریہ ادا کیا ۔



پروگرام کو کامیاب بنانے میں شریف انصاری ، سراج احمد، عتیق قریشی، حاجی محمد اعجاز، حاجی محمد مشتاق ،اشفاق بابا بھائی، شعیب خان ،ابو ہاشم، حافظ عبدالباسط، جاوید عقیل، محمد زید انصاری ،محمد الیاس، پپو باورچی، محمد شہباز اختر، بلال انصاری، اطہر انصاری وغیرہ کی نمایاں خدمات رہیں۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages