src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پونے کے سروس سینٹر میں زبردست آگ لگنے سے 25 موٹرسائیکلیں جل کر خاکستر، آگ پرمشکل سے قابو پایا گیا۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 5 اکتوبر، 2023

پونے کے سروس سینٹر میں زبردست آگ لگنے سے 25 موٹرسائیکلیں جل کر خاکستر، آگ پرمشکل سے قابو پایا گیا۔

 








پونے کے سروس سینٹر میں زبردست آگ لگنے سے 25 موٹرسائیکلیں جل کر خاکستر، آگ پرمشکل سے قابو پایا گیا۔






پونے: مہاراشٹر کے پونے شہر میں ایک ٹو وہیلر سروس اسٹیشن میں آگ لگنے سے تقریباً 25 موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔  فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔  انہوں نے کہا کہ فائر کنٹرول روم کو صبح 7  بج کر 45  منٹ پر سنگھ گڑھ روڈ پر واقع سروس اسٹیشن میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔  انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں اور کچھ دیر بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔  سروس کے لیے لائے گئے تقریباً 20 سے 25 دو پہیہ گاڑیاں مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئیں۔  


فائر بریگیڈ کے عملے کو سروس سینٹر میں لگنے والی زبردست آگ کو بجھانے کے لیے کافی کوششیں کرنا پڑیں۔  سروس سینٹر میں لگنے والی زبردست آگ اتنی شدید تھی کہ دھواں اور آگ کے شعلے بہت دور سے دیکھے جا سکتے تھے۔  سروس سینٹر میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے کئی فائر ٹینڈرز کو بلانا پڑا۔  اس کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا تاہم اس وقت تک اندر کھڑی 25 موٹرسائیکلوں میں آگ لگ چکی تھی۔  بعد ازاں پانی ڈال کر آگ پر قابو پالیا گیا۔  فائر بریگیڈ اور دیگر حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم یہ مزید کیسے پھیلی یہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی۔ اہلکار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ تادم تحریر معلوم نہیں ہو سکی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہو گی۔






کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages