src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 5 اکتوبر، 2023

 











مکاتب دینیہ اسلام کی بنیادی تعلیم کے لئے اساس کی حیثیت رکھتے ہیں

جمعیۃعلماء کے اجلاس مجلس عاملہ میں مکاتب دینیہ ،اصلاح معاشرہ و دیگر مسائل کے لئے لائحہ عمل طے

ممبئی ۵؍ اکتوبر جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی مجلس عاملہ کی اہم میٹنگ دفتر جمعیۃ واقع امام باڑہ ممبئی میں زیر صدارت مولانا مسعود احمد حسامی کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹرمنعقد ہوئی ،جس میں دینی مکاتب ،اصلاح معاشرہ اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔

نشست کے آغاز ہی میں الحاج گلزار احمد اعظمی (سکریٹری قانونی امداد کمیٹی )کے لئے ایصال ثواب کیا گیا اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے صدر مجلس نے اجتماعی دعا فرمائی ۔

مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃعلماء مہاراشٹرکے زیر انتظام ریاست کی ناخواندہ اور کوردہ بستیوں میں جاری مکاتب دینیہ کی جائزہ رپورٹ پیش کی اور مزید ایسے کم و بیش نو (۹)مقامات پر جدید مکاتب و امام کے تقرری کی مجلس عاملہ نے منظوری دی ۔

مختلف علاقوں میں اپنی نوعیت کی رائج رسم و رواج اوراس کے اصلاح کے تعلق سے طے پایا کہ ہمیں اپنے اپنے مقام پر اصلاح کا کام کرنے کی ضرورت ہے،اس کے لئے مسجد اور محلہ وار کمیٹیاں بنا کر کام کیا جائے ۔  

مولانا حلیم اللہ قاسمی نے جائزہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ کم علمی کی وجہ سے ہماری نئی نسل ارتداد کی طرف تیزی سے جا رہی ہے۔ وہ اسلام کے بنیادی عقائد سے ناآشنا ہی نہیںبلکہ مشرکانہ عقائد و تصورات کی قائل ہورہی ہے۔ ایسےنازک دور میں اگر ہم مسلمانوں نے اپنے اور اپنےمسلم بھائیوں کے ایمان و عقیدہ کے حفاظت کی فکرنہ کی تو اس بات کا قوی اندیشہ ہے کہ آنے والی نسل اللہ اور رسولؐ کے نام سے بالکل ناآشنا نہ ہو جائے۔ 

اس میٹنگ میں دیگر چند اہم امور پربھی تبادلہ خیال ہوا ۔اور قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے پیروی کئے جانے والے مقدمات کی قدرے تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ سر دست دو بڑے اور اہم مقدمے 7/11ممبئی لوکل ٹرین بم بلاسٹ اور گودھرا ٹرین سانحہ کی روز بروز کی بنیاد پر کارروائی چلنے والی ہے ۔ جس پر خطیر رقم کے صرفہ کا تخمینہ ہے ۔ اس کے علاوہ جمعیۃعلماء مہاراشٹرتقریباً 600؍ملزمین کے مقدمات کی پیروی کررہی ہے ۔

مولانا نے اس بات کی بھی وضاحت فرمائی کہ مولانا سید اسجد مدنی نائب صدر جمعیۃعلماء ہند سپریم کورٹ آف انڈیا میں زیر سماعت ان معاملات میں پٹیشنر بنے ہیں جس میں گلزار احمد اعظمی  پٹیشنر تھے ۔ آپ نے مقدمات کی پیروی کے لئے ایک چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے کر ساری ذمہ داری اس کے حوالے کردی ہے جو حسب معمول اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے ۔

میٹنگ کا آغاز قاری محمد ادریس انصاری(پونے) کی تلاوت کلام پاک اور حافظ محمد عارف انصاری(تھانے) کی دعا پر اختتام ہوا ۔

اس موقع پراراکین عاملہ میں سے مولانا اشتیاق احمد قاسمی (نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)حافظ محمد ذاکر صدیقی(نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر) مفتی  محمد یوسف قاسمی (خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر) مفتی حفیظ اللہ قاسمی (ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا محمد عارف عمری(وسئی)مولانا عبد القیوم قاسمی(مالیگائوں )الحاج مشتاق احمد صوفی (دھولیہ) مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی(پربھنی)مفتی محمد محسن قاسمی(اورنگ آباد)حافظ شیخ خلیل اللہ (بلڈانہ)مدعوئین خصوصی میں سے مولانا عبد القیوم قاسمی (ناظم نشر و اشاعت جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا محمد اسلم القاسمی(ملاڈ،ممبئی)مولانا عظیم الدین ندوی (آکولہ) مولانا زبیر احمد قاسمی (پوئی،ممبئی)حاجی محمد صغیر خان (امبر ناتھ)مولانا امتیاز اقبال(مالیگائوں) وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages