src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بار کونسل آف مہاراشٹر اور گوا کے تیسری مرتبہ چیئرمین منتخب ہونے پر جمعیۃ علماء نے آصف شوکت قریشی کا استقبال کیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 18 اکتوبر، 2023

بار کونسل آف مہاراشٹر اور گوا کے تیسری مرتبہ چیئرمین منتخب ہونے پر جمعیۃ علماء نے آصف شوکت قریشی کا استقبال کیا

 








بار کونسل آف مہاراشٹر اور گوا کے تیسری مرتبہ چیئرمین منتخب ہونے پر جمعیۃ علماء نے آصف شوکت قریشی کا استقبال کیا





  ناگپور18 آن؍اکتوبر: گزشتہ شام بار کونسل آف مہاراشٹر اور گوا کے تیسری مرتبہ چی
ئرمین منتخب ہونے پر جمعیۃ علماء ناگپور نے آصف شوکت قریشی کا شاندار استقبال کیا اور ان سے اقلیتی وکلاء کو درپیش مسائل حل کرنے کی گذارش کی۔



جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے صدر حافظ محمد مسعود حسامی نے ایڈوکیٹ شوکت قریشی سے درخواست کی کہ وہ وکالت کی پڑھائی مکمل کرلینے کے بعد بار کونسل سے رجسٹرڈ ہونے کے لئے  درکارفیس میں تخفیف کرنے کے لیئے کوشش کریں۔ معاشی طور پر کمزور طبقہ کو رجسٹریشن فیس جو کہ تقریباً سترہ ہزار روپئے ہے ادا کرنے میں مسائل کا سامنا ہے اسی طرح جونیئر وکلاء کو وکیل بننے کے بعد پہلے تین سال تک بار کونسل انہیں ماہانہ دس ہزار روپئے وظیفہ دے اس کے لیئے انہیں کوشش کرنا چاہئے۔
حافظ مسعود نے ایڈوکیٹ شوکت قریشی سے مزید درخواست کی کہ وکلاء کے تحفظ کے لیئے ضروری اقدامات کیا جانا ضروری ہے ، آئے دن وکلاء پر تشدد کی خبریںآتی رہتی ہیں ، وکلاء کے تحفظ کے لئے خصوصی قانون بنانے پر غور کرنا چاہئے ۔
 حافظ مسعود نے ایڈوکیٹ شوکت قریشی سے مزید درخواست کی کہ ذہانت کی بنیاد پر اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی بطور جج تقرری کے لیئے کوشش کرنا چاہئے ۔
صدر جمعیۃکی تمام گذارشات پر سنجیدگی سے غور کرنے اور ان کا حل نکالنے کا ایڈوکیٹ شوکت قریشی نے یقین دلایا اور کہا کہ یہ سب آپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ مجھے مہاراشٹرا اور گوا بار کونسل کا تیسری بارصدر منتخب کیا گیا ہے۔ میں پچھلے کئی سالوں میں اس منصب پر فائز رہتے ہوئے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے اور ضرورت مندوں کی مدد کی ہے، انصاف کے حصول کی جنگ میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہا ۔اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ بھی اسی طرح کام کرتا رہوں گا۔


دفتر جمعیۃ علماء واقع مومن پورہ ناگپور میں منعقدہ پروگرام میںپر حاجی یونس انصاری، قاری صابر شیخ، سراج انصاری (نائب صدر جمعیۃ علماء) عتیق قریشی ( سیکریٹری ناگپور ضلع جمعیۃ علماء) محمد شریف انصاری (خزانچی جمعیۃ علماء) ظاہر اکرم، حاجی محمد زاہد انصاری، محمد اشفاق (بابا)، حاجی اعجاز پٹیل، شہباز اختر، پپو باورچی، عبدالباسط، علیم خان، حاجی صفی الرحمان (ببو)، محمد اطہر، محمد زید انصاری، محمد الیاس انصاری، جاوید اکھل، محمد شعیب خان، امتیاز راجو، شہباز انصاری وغیرہ موجود تھے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages