src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 19 اکتوبر، 2023

 




مسلمان بائیکاٹ وقتیہ کرنے سے بہتر ہے اپنے اعمال کو درست کرنے میں استقامت دکھائیں ۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے ۔ ہمارے لئے راستے ہموار ضرور ہوں گے بشرطیکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔


✒️ اعجاز شاھین مالیگاؤں


مسلمانوں کا قبلہ اول اور تمام بندگان خدا کی مقدس جگہ فلسطین اور اس کے اطراف و اکناف میں جس طرح سے غاصبانہ بمباری جاری ہے جس میں ہزاروں مرد وخواتین بچے زخمی اور شہید ہو رہے ہیں ہر شخص کے دلوں سے دعائیں نکل رہی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ جلد سے جلد ان کا نعم البدل عطا فرما اور مجاہدین کی ہر طریقے سے مدد اور مذید حوصلے عطا فرما ۔ دشمنوں کو نیست و نابود فرما اور امت مسلمہ پر رحم وکرم کا معاملہ فرما ۔ آمین ۔



الحمدللہ شہر عزیز مالیگاؤں کی ہمیشہ سے ساری دنیا میں ایک تاریخی نمائندگی رہی ہے۔ حالات کے تناظر میں احتجاج ، خصوصی دعائیں، نفلی روزے ، قنوت نازلہ وغیرہ کا اہتمام ضرور ہونا چاہئے مگر ۔۔۔۔۔۔‌ کیا ہم مالیگاؤں والے یہ عہد کرکے ایک نئ تاریخ رقم کریں گے کہ غزہ میں الاہلی عرب ہسپتال پر وحشیانہ وغاصبانہ بمباری کے بعد سے  ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اسرائیلی و یہودی مصنوعات وغیرہ کا بائیکاٹ کریں گے ؟



آج جمعرات کے روز سے ہی رات میں خوامخواہ ہوٹلوں پر، چوک چوراہوں پر ٹائم پاس نہ کرتے ہوئے جلد سونے کی کوشش کریں گے تاکہ فجر کی نماز میں ائمہ کرام قنوت نازلہ کے اہتمام پر زیادہ سے زیادہ لوگ آمین کہہ سکیں



جمعہ ہونے کے پیشِ نظر ذکر و اذکار ، تسبیحات، خصوصی دعائیں، تلاوت قرآن مجید کے ساتھ سورہ کہف پڑھنے اور سننے کا اہتمام زیادہ سے زیادہ ہونا چاہئے۔ چونکہ ہمارے شہر کے معاشی حالات بھی سازگار نہیں ہیں اسی لیے ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہمارے اعمال کی جانب خصوصی طور سے توجہ دی جائے ۔



افسوس صد افسوس ہمارے شہر کے نوجوانوں کی اکثریت آج بھی اندھ بھکتی کا شکار بنی ہوئی ہے



کسی دنیاوی ہیرو کے پیچھے ایسی نازیبا حرکات کر بیٹھنا ، جشن منانا جس کا شریعت میں کھلم کھلا نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ کسی دنیاوی لیڈران کو جھوٹی شان و شوکت کے لئے استقبال کرنا دوسری چیزوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے خود دیگر منشیات کے استعمال میں مست رہنا وغیرہ یہ انتہائی گھناؤنا عمل ہے



اللہ تعالیٰ ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages