یتیم و مستحق بچیوں کا اجتماعی نکاح صدر کانگریس اعجاز بیگ کی طرف سے کیا جا رہا ہے
مالیگاوں شہر ضلع کانگریس صدر اعجاز بیگ کی جانب سے ان شاء اللہ پچیس یتیم و مستحق بچیوں کا اجتماعی نکاح کیا جا رہا ہے یہ پروگرام 5 نومبر 2023. 20 ربیع الآخر بروز اتوار صبح ٹھیک 10 بجے کانگریس صدر اعجاز بیگ رابطہ آفس خوش آمد پورہ کے پاس طئے کیا گیا ہے
اس اجتماعی نکاح میں دلہن اور دولہے کی انٹری فیس 1000 روپیہ رکھی گئی ہے. اور مہر کی رقم دولہے کے ذمہ نقد ادا کرنا ہوگی
اجتماعی نکاح کے موقع پر مقامی و بیرونی علماء کرام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا
خواہش مند حضرات روزانہ شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی آفس قدوائی روڈ پر زین العابدین پٹھان سے ملاقات کر سکتے ہیں
(نام درج کروانے کی آخری تاریخ دن 30 ستمبر ہے)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں