متنازعہ اسکول نمبر 23 کی نئی عمارت کا افتتاح کانگریس صدر اعجاز بیگ نے اپنے ہاتھوں سے اس نئی عمارت کا افتتاح کیا
مالیگاؤں :(نامہ نگار) شہر کانگریس پارٹی کے مقابل مختلف الخیال سیاسی جماعتوں کے گٹھ بندھن میں شامل مجلس اور جنتا دل سیکولر کے درمیان گزشتہ کئی مہینوں سے تلخیاں بڑھتی جارہی ہیں. سوشل میڈیا پر دونوں پارٹیوں کے مابین جنگ چھڑی رہی ہے. چند ماہ پیشتر مذکورہ گٹھ بندھن کے قائد و سالار نے اپنے ہی گٹھ بندھن میں شامل جے ڈی ایس کے جنرل سیکریِٹری پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اپنے ایل ایل اے فنڈ سے اسکول نمبر 23 کے دو کمروں کی پختہ تعمیر کے لئے خطیر فنڈ مہیا کیا تھا لیکن جنتا دل سیکولر کے اس اہم ذمہ دار نے تعمیر مکمل کرنے کی بجائے میرے دیِئے گئے خطیر فنڈ پر یوں شب خون مارا کہ مذکورہ کام کا تخمینہ نکل گیا اور کمرے بھی تعمیر نہ ہوئے لیکن لاریب کہ یوم اساتذہ کے موقع اسکول نمبر23 کے اساتذہ نے مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے صدر کو مدعو کرتے ہوئے تعمیر شدہ دونوں کمروں کا ان ہی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایا.مذکورہ دونوں کمروں کی افتتاحی تقریب عمل میں آنے کے بعد اگر زیر تعلیم طلباء و طالبات کو راحت نصیب ہوئی ہے تو کئی ماہ سے جاری سیاسی جنگ کے اختتام کا باعث بھی ہوئی ہے. یہاں یہ بات اظہر من السمش ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق رکن اسمبلی کے دیئے گئے فنڈ میں کوئی بھی خرد برد نہیں ہوئی تھی بلکہ فنڈ کی دستیابی کے بعد ہی دونوں کمرے تعمیر ہو کر مخالفین کو آئینہ دکھا رہے تھے چونکہ اسکول نمبر23 کے دونوں کمرے پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے تعمیر ہوئے تھے اور اسی محکمہ کی تساہلی کا نتیجہ رہا تھا کہ وہ دونوں کمروں کی تعمیر مکمل ہو جانے کے بعد اسکولی ذمہ داران کے ہاتھوں سونپنے کو تیار نہیں تھا جو سیاسی جنگ کی صورت گٹھ بندھن میں شامل دو پارٹیوں کے مابین دوریوں کا پیش خیمہ بنا رہا تھا. کافی دنوں سے شہر میں چرچا کا موضوع بنی اسکول نمبر 23 جس پر بھرپور طریقے سے سیاست کی جارہی تھی آج اس کا اختتام ہوا اساتذہ نے کانگریس صدر اعجاز بیگ کو اپنی اسکول میں مدعو کیا اور اس اسکول نمبر 23 کی نئی عمارت کا افتتاح کروایا گیا. اس اسکول کے تعلق سے شہر میں یہ افواہ گھمائی جا رہی تھی کہ یہ اسکول بنی ہی نہیں یا یہ کہا جا رہا تھا کہ ٹھیکیدار نے بل نکال کر کھا گیا ہے لیکن آج شہریان کے سامنے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اسکول نمبر 23 کی نئی عمارت بن کر تیار تھی اور اسکا افتتاح آج کانگریس پارٹی کے نوجوان لیڈر و صدر اعجاز بیگ کے ہاتھوں سے اس اسکول کی عمارت کا افتتاح عمل میں لایا گیا ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں