"ہمیں ہندوستانی تہذیب وتمدن پر فخر ہونا چاہئیے " عبدالکریم سالار کا اظہار خیال ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): الفیض فاونڈیشن جلگاؤں کے زیر اہتمام آئیڈیل انگلش میڈیم اسکول کسنبہ جلگاوں میں ۱۵ اگست جشن یوم آزادی بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا الصبح ۳۰۔۷منٹ پر پرچم کشائی علاقے کی بزرگ شخصیت الحاج سلیم شیخ کے ہاتھوں عمل میں آئی
بعد ازاں ایک خوبصورت تہذیبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ نے مادر وطن کی عظمت و شان و شوکت کو اپنی تقاریر گیتوں نیز ڈراموں کے ذریعے خراج تحسین آفرین پیش کیں تقریب کی زینت معروف جادوگر راجو کے ہاتھوں کے کمالات سحر انگیز پہلو تھا مذکورہ تمام ہی خوبصورت سرگرمیاں اسکول ھذا ا کے طلبہ نے بڑی ہی چابکدستی سے پیش کیں اس پر مسرت موقع پر فاونڈیشن کے روح رواں عبدالکریم سالار نے اسکول ھذا کے طلبہ کی خوب پزیرائ کی موصوف نے اپنے صدارتی خطبے میں ملک عظیم کے طول و عرض میں برپا تہذیب وتمدن پر سیر حاصل گفتگو کی و اپنے آپ کو ہندوستانی تہذیب کا حصہ ہونے پر باعث فخر گردانا ساتھ ہی شرکاء کو بھی وطن عزیز سے محبت کرنے کی اپیل کی واضح رہے کہ مذکورہ ادارہ اپنے جواں سال چیرمین ریحان احمد عبدالکریم سالار کی رہنمائی میں رواں دواں ہے جہاں طلبہ کو درس و تدریس کے ساتھ ساتھ انکی مخفی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر انہیں کھیلوں اور تکنیکی مہارت میں عبور حاصل کرایا جاتا ہے اس پر شکوہ تقریب کے اختتام پر کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کامیابی پانے والے طلبہ کو رونق محفل عبدالکریم کے ہاتھوں اول دوم و سوم انعام شیلڈ و ٹرافی سے نوازا گیا اپنی نوعیت کی اس انفرادی تقریب کا شہر بھر میں چرچا رہا ۔۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں