ایڈوکیٹ سید سلیم الدین ناندورہ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب
اشرفی ایجوکیشن سوسائٹی نے کیا اعزاز ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ناندورہ شہر کے معروف وکیل ، امن و اشرفی ایجوکیشن سوسائٹی کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ سید سلیم الدین کی ناندورہ شہر بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب ہونے پر اشرفی ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے ایک پروقار تقریب میں سوسائٹی کے صدر الحاج مزمل علی خان کے دست مبارک سے اعزاز کیا گیا اس موقع پر کلیم منصوری، حسین دلوائی اردو ہای اسکول کے صدر مدرس جمیل خان، آصف سر، امن انگلش سکول کی صدر معلمہ شمشاد پروین، شاہین قمر، انچارج سید عظیم سر، نواب شہزاد صاحب، ذاکر خان، خلیل ٹھیکیدار، چاند ٹھیکیدار، زما ٹھیکیدار، حسین خان، زاہد خان، سید شکیل، ریاض خان، محمد حنیف، انیس ٹھیکیدار، وسیم ٹھیکیدار، سلیم خاٹک، مظہر خان، اکبر خان، ناصر خان، عین الحق، عقیل ٹھیکیدار، محمد عظیم، محمد شاکر، مظہر خان و دیگر حضرات طلبہ و طالبات موجود تھے۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں