src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> "ملت تعلیمی ترقی کے محرک سے محروم ہوگئ" - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 10 اگست، 2023

"ملت تعلیمی ترقی کے محرک سے محروم ہوگئ"








"ملت تعلیمی ترقی کے محرک سے محروم ہوگئ"



ڈاکٹر امان اللہ شاہ کے سانحہ ارتحال پر عمائدین شہر کا اظہار خیال ۔



جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) شہر و ضلع کی تعلیمی ترقی کے بانی بالخصوص دختران ملت کے فروغ تعلیم کے بانی و روح رواں انجمن خدمت خلق کے بانی و صدر،انجمن مسلم شاہ برادری کے ریاستی صدر، اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی، انجمن تعلیم المسلمین کے سابق عہدیدار ،امینیہ ہوسٹل کے تجدیدکار، ملت ایجوکیشن سوسائٹی کے معاون و متفق نیز شہر و ضلع بھر کی  تعلیمی ترقی کے معاون مشیر و رہنماء الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ  عمر 83 سال  حال ہی میں اس دارفانی سے کوچ کر گئے مرحوم کے لئے اے کے کےخانگی پری پرائمری، پرائمری،  کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہین قاضی گرلز جونیئر کالج و انجمن خدمت خلق کے باہمی اشتراک سے شہر قاضی مفتی عتیق الرحمن صاحب کی صدارت میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر عمادین شہر ڈاکٹر الحاج محمد طاہر شیخ ، الحاج عبدالمجید سیٹھ زکریا، پرنسپل  ڈاکٹر اقبال شاہ،امین بھائی بادلی والا، ڈاکٹر شریف شاہ، خالد بابا باغبان ،فاروق شیخ، اعجاز ملک، عبدالعزیز سالار ، ایاز علی  سید ،ڈاکٹر اعزاز شاہ، شاہدہ انصاری ، راقم الحروف عقیل خان بیاولی ،پرنسپل تنویر جہاں شیخ و دیگر شخصیات نے مرحوم کی 60 سالوں سے ذیادہ تعلیمی سماجی فلاحی سیاسی رفاحی طبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے انتہائی نامساعد حالات میں ملت کی بالخصوص تعلیمی ترقی کے لئے رات دن ایک کر کے محنت کی انتہائی  قلیل ذرائع و محدود وسائل میں در بدر شہر شہر گھوم کر وسائل جمع کرنے کے ساتھ ساتھ معاونین و متفقن بھی جمع کئیں ان کا ایک ہی مشن تھا مسلمانوں کو اپنا گمشدہ وقار دلانا اور اس کی واحد راہ تعلیم ہی ہے وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے اگر ہم نے علم حاصل کر لیا تو ہم نے سب کچھ پا لیا ایک دور اندیش ماہر نباض جس نے نصف صدی قبل مستقبل کی نبض ٹٹول لی تھی اور شہر میں دختران ملت کے لئے مخصوص تعلیمی ادارہ قائم تعلیمی میدان میں نئ تاریخ مرتب کی ،اور محرک ثابت ہوۓ جس سے آج ہزاروں دختران ملت فیض یاب ہورہی ہیں اس عظیم شخصیت کی تلافی ہونا آسان نہیں ہے مرحوم کے سماجی فلاحی ملی کاموں کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی ساتھ ہی دعاۓ مغفرت بھی  کی گئی اس موقع پر ادارے کے اراکین خالد بابا باغبان ، ذاھد بھائی شاہ،  ان کے ہم عصر، اہل خانہ متفقن ،ادارو کے ملازمین اشکبار موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages