src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جلوس بارانِ رحمت اور اجتماعی دعا میں شرکت کریں۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 10 اگست، 2023

جلوس بارانِ رحمت اور اجتماعی دعا میں شرکت کریں۔

 




جلوس بارانِ رحمت اور اجتماعی دعا میں شرکت کریں۔


مورخہ ۹؍اگست ۲۰۱۹ءبروز جمعہ بعدنمازعشاءدرگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی پر آل انڈیا سنّی جمعیۃ الاسلام مالیگاؤں کے زیراہتمام ایک مشورتی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ تلاوت ِکلام پاک حافظ ابوزر انصاری،نعت پاک حافظ ذاکرفیضی،مولانا عبدالرشید مجددی،شہزاد عامر صاحبان نے پیش کی ۔میٹنگ کی صدارت مسجد اہلسنّت خانقاہِ امدادیہ کے خطیب و امام حافظ محمد صادق اشرفی نے انجام دی ۔میٹنگ کی غرض و غایت حافظ محمد اسماعیل اشرفی صاحب نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پورے دیش میں مسلمانوں کی حالت انتہائی خراب ہے ۔شہری ،کاروباری حالت بھی مند ی کا شکار ہے ۔باالخصوص بارش کے تین ماہ گذرجانے کے بعدبھی بارانِ رحمت ہم سے روٹھی ہوئی ہے ۔اِس پر لائحہ عمل طئے کرنا اور مشورہ دیں کہ آگے کیا کرنا چاہے ۔حاضرین میں الحاج یوسف الیاس سیٹھ،حاجی اطہر حسین اشرفی ،خطیب ملت صوفی انیس احمد قادری و دیگر افراد نے اپنے مشوروں سے نوازا ۔نقیب ِملت صوفی نورالعین صابری صاحب نے بتایاکہ مورخہ ۱۱؍اگست ۲۰۲۳ءبروز جمعہ بعدنمازِ عشاء جلوس بارانِ رحمت درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی سے محفل میلاد کے ذریعئے نکلے گا اور درگاہ حضرت بھیکن شاہ پر درود وسلام اور اجتماعی دعا پر اختتام پذیر ہوگا ۔


لہٰذا تما م ہی کلبوں ، اداروں و مذہبی و ملی تنظیموں سے گذارش ہے کہ جلوس بارانِ رحمت میں شرکت فرمائیں ۔ساتھ ہی ساتھ شہریان سے اپیل ہے کہ جلوس بارانِ رحمت اور اجتماعی دعا کیلئے بعد نمازِ عشاء درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی پر جمع ہوں ۔



حاضرین میں محمد عارف نوری،فیاض قدیری،حافظ افتخار اشرفی،حافظ محمد فاروق ،سیٹھ ایوب صاحب ،انصاری نصیر احمد رضوی ،محمد اعظم چشتی ، عابد کاملی، سیٹھ ابوبکر،سیٹھ کامل،راجو میمن،خلیل پھنی والے ، ایوب مستری، سیٹھ محمد یعقوب رضوی، مولانا یوسف چشتی ،حاجی شکیل احمد درگاہی و دیگر معزز مہمانان، مدرسین ،دارالعلوم کے طلباء کثیر تعداد میں ،ادارے ،تنظیموں کے افراد شریک رہے ۔ کل بروز جمعہ نماز جمعہ سے قبل موجودہ حالات ، شہر کی مندی اور بارانِ رحمت پر خطاب اور بعد نمازِ عشاء جلوس بارانِ رحمت کیلئے اعلان فرمائیں ۔تمام مساجد کے ذمہ داران و خطیب عظام سے باالخصوص گذار ش ہے ۔ایسی تحریری اطلاع صوفی بلال احمد صابری واراکین سنّی جمعیۃ الاسلام نے دی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages