src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دار العلم انگلش میڈیم اسکول کی نئی عمارت میں جشن یوم آزادی کے موقع پر مالیگاؤں کے سات جیالے شہیدان وطن کو بھی یاد کیا گیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 16 اگست، 2023

دار العلم انگلش میڈیم اسکول کی نئی عمارت میں جشن یوم آزادی کے موقع پر مالیگاؤں کے سات جیالے شہیدان وطن کو بھی یاد کیا گیا









دار العلم انگلش میڈیم اسکول کی نئی عمارت میں جشن یوم آزادی کے موقع پر مالیگاؤں کے سات جیالے شہیدان وطن کو بھی یاد کیا گیا


✒️ اعجاز شاھین مالیگاؤں


15 اگست 2023 کو سارا دیش جشن یوم آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منا رہا تھا وہیں شہر عزیز مالیگاؤں کی ایک نئ عمارت جو کہ بہت جلد اپنے نیک مقصد اور کامیابی کی طرف رواں دواں ہے ۔ جسے دارلعلم انگلش میڈیم اسکول کے نام سے جانا جاتا ہے اسی اسکول کے کیمپس میں جشن یوم آزادی کے موقع پر رسم پرچم کشائی کی گئ اور پھر ننھے منے طلباء و طالبات کا ثقافتی پروگرام انجام دیا گیا ۔

*الحمدللہ* میں بطور مہمان خصوصی شروع سے آخر تک شریک رہا اور آخر میں چند منٹ کے لئے مختصراً اظہار خیال کا موقع بھی فراہم کیا گیا ۔ قابل مبارکباد ہیں دارالعلم کے ذمہ داران جنھوں نے بہت ہی کم وقت میں عربی مقولہ  کے مصداق  من جد وجد یعنی کافی محنت و جدوجھد کے ذریعے ایک نئ عمارت تعمیر کر کے کلاسیں بھی شروع کردی ۔

15 اگست یوم جشن آزادی کی مناسبت سے ننھے منے طلباء و طالبات نے رنگا رنگ پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف دیش بھکتی والا گیت گا کر اور ایکشن سے بھرپور نرالا انداز دکھا کر حاضرین کا دل جیت لیا ۔ شہر عزیز مالیگاؤں کے سات جیالے شہیدان وطن کو بھی یاد کیا گیا اور فرداً فرداً ان کے مختصر تعارف پیش کر کے بہترین خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اگر واقعی میں ان سات جیالے شہیدوں کے نام مالیگاؤں کے شہیدوں کی یاد گار پر لکھ دیا جائے تو ایک بہترین عملی قدم ثابت ہو گا ۔ اور سالوں سے جو نا حق تلفی ہو رہی ہے وہ بھی ختم ہو جائے گی ۔ طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے درمیان میں انعامات و گلوں کا نذرانہ پیش کیا گیا ۔ 

آخر میں ایک مرتبہ پھر سے میں ذمہ داران دارلعلم انگلش میڈیم کو مبارکبادی پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان تمام احباب کے جذبات و خدمات کو قبولیت بخشے اور مذید دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔ *آمین یا رب العالمین*



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages