حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج میں جشنِ یومِ آزادی
مالیگاؤں: 15/ اگست 2023 بروز منگل ملک ہندوستان کے جشنِ آزادی کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ(چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) کی سرپرستی میں ہواـ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا بعدہ نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا گیاـ اس کے بعد تقریب جشنِ آزادی کا آغاز ہوا جسمیں حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج میں زیرِ تعلیم طلباء و طالبات نے اپنے منفرد انداز میں حب الوطنی سے سرشار نغمے، تقاریر اور ایکشن کے ساتھ پروگرام پیش کیا اور حاضرین سے داد و تحسین وصول کیں ـ جبکہ رسم پرچم کشائی عالی جناب حاجی سراج احمد صاحب (آشیانہ) کے ہاتھوں ادا کی گئی۔ تقریب میں مدعو مہمانان معزز نے طلبہ سے ناصحانہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک ہندوستان کی آزادی کے لئے ہمارے اسلاف بالخصوص علمائے کرام نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس کے طفیل آج ہم آزادی کے ساتھ اپنے شب و روز گذار رہے ہیں ـ ملک ہندوستان کی سالمیت و بقا کے لئے ہمیں بھی کوشاں رہنا ہےـ آج کی تقریب میں حضرت علاّمہ حافظ اسماعیل یارعلوی صاحب، حضرت مولانا حافظ مقصود اشرف صاحب، حضرت مولانا مفتی محمد رضا مرکزی، حضرت مفتی رضوان نوری، حضرت مولانا محمد حسین نجمی، حضرت مولانا اشفاق امجدی،حضرت مولانا اشفاق احمد برکاتی، حضرت مولانا حافظ تجمّل حسین ضیائی،حافظ صادق اشرفی، مولانا مزمل حسین نجمی، حافظ مظفر نوری، حافظ ارشاد نوری، حضرت حافظ تنویر نجمی، قاری نور محمد رضوی، قاری عبد السلامُ قادری، محمد نعیم نوری، محمد خالد نوری، عثمان نوری، آمین نوری، عطاالرحمان وائرمین ،عبد الماجد نوری، نعیم رضوی بکرے والے، مختار قریشی، اشرف نوی، ندیم نوری و رضوان میمن صاحبان شریک تھےـ جبکہ یومِ آزادی کی مناسبت سے اسکول کو سجانے اور تقریب کو اول از آخر کامیاب کرنے کے لئے اسکول کے جملہ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے گراں قدر خدمات انجام دیں ـ
اخیر میں سید شگفتہ قادری (پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے تمام شریک مہمانان، ٹیچرس، طلباء و طالبات،والدین اور سرپرست حضرات کا شکریہ ادا کیا- رپورٹ : حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں