src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جئے پور ممبئی ٹرین میں بےقصوروں پرگولی چلانے والے آر پی ایف کانسٹبل کو سزا دی جائے : مولانا مسعود احمد حسامی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 4 اگست، 2023

جئے پور ممبئی ٹرین میں بےقصوروں پرگولی چلانے والے آر پی ایف کانسٹبل کو سزا دی جائے : مولانا مسعود احمد حسامی

  










جئے پور ممبئی ٹرین میں بےقصوروں پرگولی چلانے والے آر پی ایف کانسٹبل کو سزا دی جائے : مولانا مسعود احمد حسامی





ممبئی ۴؍ اگست: جمعیۃعلماء کے ایک وفد نےمولانا حافظ مسعود احمد حسامی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کی صدارت میں ضلع کلکٹر ناگپور کو ایک مطالباتی میمورنڈم دیا جس میں تحریر ہے کہ جئے پور ممبئی ٹرین میں ویرار اسٹیشن کے پاس آر پی ایف پولس کانسٹبل چیتن سنگھ نے نفرت کی بنیاد پر جان بوجھ کر اندھا دھن فائرنگ کر کے چار بے قصوروں کو جان سے ماردیا جس میں تین باشرع مسلمان اور ایک پولس افسر ہے ۔ میمورنڈم میں مزید تحریر ہے کہ فائرنگ کرتے وقت مذہبی منافرت سے پُر اور متشدد باتیں بھی قاتل نے کہیں جس کا سوشل میڈیا پر ویڈیو کی شکل میں موجود ہے۔  
جئے پور ممبئی ٹرین میں ڈیوٹی پر مامور آر پی ایف کانسٹبل کی جانب سے چار بے قصوروں کو چلتی ٹرین میں گولی چلانے والے واقعہ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے صدر مولانا حافظ مسعود احمد حسامی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں نفرت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے ۔اس لئے  اس واقعہ کو انجام دینے والے کانسٹبل کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات انجام دینے کی کوئی جرأت نہ کرسکے۔ اس مقدمے کی سماعت فاسٹ ٹریک عدالت میں کرائی جائے اور جتنی جلد ہوسکے قاتل چیتن سنگھ کو سخت سے سخت مثالی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔


حافظ مسعود نے مزید کہا کہ مآب لنچنگ، گئو رکھشا کے نام پر مسلمانوں کو زدوکوب کرنا عام ہوتا جارہا ہے اورسپریم کورٹ کی سخت ہدایتوںکے باوجود پولس مشنری خاطیوں پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے اور اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ہندوستان میں اقلیتوں کا جینا مشکل ہوجائے گا لہذا پولس مشنری کو قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنا چاہئے ۔


عتیق قریشی (سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ناگپور ) نے کہا کہہ ایسے گندی ذہنیت رکھنے والوں کی وجہ سے ملک کی شبیہ خراب ہوتی ہے، جمعیۃ علماء اس کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔


اس وفد میں مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) عتیق قریشی
 (سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ناگپور) بلال انصاری ، جاوید اختر (جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ناگپور) زبیر کبیر، سراج احمد (سابق نگر سیوک) محمد مشتاق انصاری(نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع ناگپور) محمد الیاس، ڈاکٹر ماجد انصاری، مختار انصاری، ابو ہاشم، محمد مشتاق انصاری، شارق جمال وغیرہ شامل تھے۔

  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages