src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> تعلیمی میدان کی متحرک شخصیت ڈاکٹر امان اللہ شاہ کی رحلت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 4 اگست، 2023

تعلیمی میدان کی متحرک شخصیت ڈاکٹر امان اللہ شاہ کی رحلت

 











تعلیمی میدان کی متحرک شخصیت ڈاکٹر امان اللہ شاہ کی رحلت 


 



جلگاؤں :(نامہ نگار) یہ خبر تعلیمی حلقوں میں انتہائی غم کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ تعلیمی میدان کے متحرک و فعال شخصیت، جلگاؤں کی  انجمن خدمت خلق کے صدر ،اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈائریکٹر اور انجمن مسلم شاہ برادری کے سرپرست ڈاکٹر امان اللہ عثمان شاہ ۸۳ /برس کی عمر میں اس دارفانی سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے رخصت ہوگئے ۔ مختصر علالت کے سبب آپ کا انتقال ہوا ۔آپ جلگاؤں میں سن ۱۹۷۰ کے بعد تعلیمی ارتکا کے محرک کہے جاتے تھے ۔دھولیہ سے تبادلے کے بعد جب آپ جلگاؤں آئے تو گویاں آپ کے دل میں مشن ایجوکیشن بسا ہوا تھا۔۱۹۷۰ کے ہولناک فساد کے بعد ایک جانب یہاں مسلمانوں میں عجیب خوف ہراس گھر کر گیا تھا تو دوسری جانب اینگلو اردو ہائی اسکول کے علاوہ کوئی دوسرا سیکنڈری اسکول شہر میں قائم نہیں ہوا تھا۔ ڈاکٹر امان اللہ شاہ نے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر انجمن خدمت خلق اس ادارے کی بنیاد ڈالی اور اسکے زیر انصرام سن ۱۹۷۹ میں کے کے اردو گرلز ہائی اسکول کی بنیاد ڈالی ۔اس طرح جلگاؤں میں ۳۷ سال بعد دوسرا سیکنڈری اسکول قائم ہو پایا ۔



آج اس ادارے میں کم و بیش ۱۳/ سو طالبات زیر تعلیم سے آراستہ ہورہی ہیں ۔قبل از انہوں نے اینگلو اردو ہائی اسکول جلگاؤں کے امینہ ہاسٹل کی تعمیر نو کیلئے جانی بابو قوال کا پروگرام منعقد کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

صرف اتنا ہی نہیں انجمن مسلم شاہ برادری کی تنظیم کے زیر انصرام بی وائے شاہ اردو پرائمری اسکول بھی آپ کی کاوشوں سے قائم ہوا اور یہ ادارہ بھی ترقی کی راہوں پر گامزن ہے ۔جلگاؤں سے دس کلو میٹر دوری پر واقعہ قصبہ پالدھی میں محمد طاہرہ پٹنی اردو ہائی اسکول کے قیام میں آپ نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا یہ ادارہ بھی پوری آب و تاب کے ساتھ ترقی کی منزال طئے کررہا ہے ۔


ڈاکٹر امان اللہ شاہ کی پیدائش سن یکم مئی  ۱۹۴۰ میں جلگاؤں ہی میں ہوئی تھیں ۔آپ پیشے سے پیتھالوجیسٹ تھے بعد میں آپ نے باقاعدہ ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کی ۔آپ کے والد مرحوم عثمان شاہ ایک بہت ہی قابل معلم تھے ۔جن کے تبصرے آج بھی جلگاؤں کے تعلیمی حلقوں میں کیے جاتے ہیں ۔مقابل کو اپنے دلائل سے قائل کردینا آپ کی فطری صلاحیت تھیں مشکل ترین حالات میں بھی اپنا مشن ایجوکیشن جاری رکھا ۔دراصل مرحوم عبدالغفار ملک ،عبدالکریم سالار اور ڈاکٹر امان اللہ شاہ ایسے حضرات کے اتحاد کے سبب ہی جلگاؤں میں بڑی تیزی سے اردو اسکول قائم ہوئے ۔ان کے انتقال کے سبب تعلیمی حلقوں میں غم کی لہر ڈوڑ گئی ہے ۔ان کے پسماندگان میں ۳ /بیٹے ۶/ بیٹیاں اور بیوہ شامل ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages