src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> منشیات کیس میں کلین چٹ ملنے کے بعد شارجہ جیل سے رہا ہوکر ممبئی پہنچی اداکارہ کرشنن پریرا۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 4 اگست، 2023

منشیات کیس میں کلین چٹ ملنے کے بعد شارجہ جیل سے رہا ہوکر ممبئی پہنچی اداکارہ کرشنن پریرا۔

 



  


منشیات کیس میں کلین چٹ ملنے کے بعد  شارجہ جیل سے رہا ہوکر ممبئی پہنچی اداکارہ کرشنن پریرا۔ 


متحدہ عرب امارات سے منشیات کیس میں رہا ہونے والی اداکارہ کرشنن پریرا ممبئی پہنچ گئیں۔ جمعرات کو پریرا نے ممبئی کے پولیس کمشنر وویک پھنسالکر اور دیگر سینئر پولیس افسران سے ملاقات کی اور وہاں کے لاء اینڈ آرڈر اور جیل کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کیے۔ مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی بالی ووڈ فلموں 'سڑک 2' اور 'بٹلہ ہاؤس' میں کام کرنے والی 27 سالہ پریرا کو یکم اپریل کو شارجہ کے ہوائی اڈے پر ایک مومینٹو کے اندر سے منشیات برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں کچھ لوگوں نے یہ مومینٹو متحدہ عرب امارات میں کسی کو دینے کے لئے کہا گیا تھا۔ ممبئی پولیس کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ پورا معاملہ فرضی تھا۔ انہوں نے تقریباً ایک ماہ شارجہ جیل میں گزارا۔


افسر نے کہا کہ کرشنن پریرا کے معاملے کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ انہیں کچھ لوگوں نے فریب دیا تھا جنہیں بعد میں ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا۔ پریرا کو شارجہ میں حکام کی جانب سے کیس کی تحقیقات کرنے اور کیس سے متعلق دستاویزات ممبئی پولیس کو بھیجنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ لیکن کچھ قانونی تقاضوں کی وجہ سے وہ فوری طور پر یہاں واپس نہیں آسکیں۔ یو اے ای میں پریرا کی گرفتاری کے بعد دو ملزمین انتھونی پال اور اس کے دوست راجیش عرف روی بوباٹھے نے مبینہ طور پر پریرا کی والدہ سے ان کی رہائی کا بندوبست کرنے کے لیے 80 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔


افسر نے بتایا کہ کیس کی تحقیقات کے دوران، یہ پتہ چلا کہ پریرا کو مبینہ طور پر فریم کرنے والے لوگوں میں سے ایک کو بعد میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پریرا کی بے گناہی ثابت کرنے اور اسے یو اے ای کی جیل سے رہا کرنے کے لیے شارجہ کے پولیس افسران نے کیس کی تحقیقات اور ممبئی پولیس کی جانب سے کیس سے متعلق دستاویزات بھیجنے کے بعد اسے رہا کردیا۔


 پریرا کے بھائی کیون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں کیون نے لکھا ہے، 'کرشنن آخر کار واپس لوٹ آئی ہے، اور ہم سے ملی۔ میں پتہ ہے کہ میں نے جون میں کہا تھا کہ وہ واپس آجائے گی، لیکن اس میں تھوڑا وقت لگ گیا اور آخر کار وہ گھر واپس آگئی ہیں

۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages