src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مظفر نگر سانحہ : جمعیۃ علماء ضلع پونے کے وفد کا وزیراعظم کو مکتوب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 30 اگست، 2023

مظفر نگر سانحہ : جمعیۃ علماء ضلع پونے کے وفد کا وزیراعظم کو مکتوب

 









مظفر نگر سانحہ : جمعیۃ علماء ضلع پونے کے وفد کا وزیراعظم کو مکتوب



منافرت پھیلانے والی ٹیچر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ



پونے 30/اگست 2023 گذشتہ دنوں اترپردیش کے مظفر نگر میں اسکول ٹیچر کی شرمناک حرکت سے صرف ملک میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں بھارت کی شبیہ خراب ہوئی ہے، وائرل ویڈیو میں ترپتا تیاگی نامی اسکول ٹیچر ایک 8 سالہ مسلم طالب علم کو جماعت کے دیگر بچوں سے پٹوا رہی ہے، اسی سلسلے میں جمعیۃ علماء ضلع پونے کی جانب سے حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے، ایڈوکیٹ سمیر شیخ نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے، قاری مبشر احمد جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پونے، شبیر محمود مجاہد، مولانا مجاہد بیتی، مولانا ظفر قاسمی، مولانا آصف پٹیل، حاجی رئیس احمد گوڑیکٹ، سمیر عرب، اکبر تمبولی پر مشتمل ایک مؤقر وفد نے ضلع کلیکٹر کو میمورنڈم سونپ کر وزیر اعظم سے اس معاملے میں سخت کارروائی کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی اس طرح کے فرقہ وارانہ ہوئے حادث میں سے ایک پچھلے دنوں ٹرین کے اندر مسلم شناخت رکھنے والے لوگوں کو چن چن کر ایک ریلوے پولیس افسر کی جانب سے کئے گئے قتل کے معاملہ کا بھی ذکر کر کے قاتل پولیس افسر پر بھی سخت کارروائی کا مطالبہ جمعیۃ علماء ضلع پونے (مولانا سید ارشد مدنی) کی جانب سے کیا گیا، اس وفد کی جانب سے الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے ڈبیٹ کے ذریعہ نفرت پھیلانے، ایک خاص مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے خلاف زہر اگلنے اور اقلیتوں کے لئے ایٹراسٹی ایکٹ کے ذریعہ تحفظ فراہم کرنے جیسے معاملات کا ذکر کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages