"خواتین میدان کھیل میں بھی آئیں" قومی یوم کھیل کے موقع پر فاروق شیخ کا اظہار خیال ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی). قومی یوم کھیل کے موقع پر شہر کے معروف مراٹھی ذریعہ تعلیم کے ادارے پی این لنکڑ گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں لیکچر سیریز کا انعقاد ہاکی کے گولڈمڈلسٹ کھلاڑی و جلگاؤں ضلع ہاکی ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکریٹری فاروق شیخ کے رہنمایانہ لیکچر سے ہوا اس موقع پر موصوف نے ہزار سے ذائد طالبات، اساتذہ و کھیل شایقین خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہر میدان میں اپنا لوہا منوانے میں کامیاب نظر آرہی ہیں اگر وہ سنجیدگی سے کھیل کے میدان میں بھی اترے گی تو وہاں بھی کامیاب رہے گی موصوف نے اپنی بات کو طول دیتے ہوئے کہا کہ کھیل ہر اعتبار سے فائدہ مند ہے اس موقع پر موصوف نے طالبات و شرکاء سے کہا کہ ہاکی اس کھیل میں شرکت کرنے والی ہر اسکول ہر اسپورٹس ٹیچر و ہر ہاکی کھلاڑی طالبا کی" ہاکی جلگاؤں" تنظیم ہر ممکن تعاون و رہنمائی کریں گی۔ اپنی صدارتی تقریر میں پرنسپل سواتی نیوے نے رہنمائی کرتے ہوئے یقین دہانی بھی کی کہ ہمارے ادارہ سے بھی آئیندہ ہاکی مقابلوں میں گرلز ٹیموں کی نہ صرف شرکت رہینگی بلکہ میڈلز پر بھی ہمارا قبضہ رہے سکتا ہے۔ سپروائزر وندنا تایڈے کی نگرانی میں اسپورٹس ٹیچر دیپک آرڈے و جۓ شری مالی نے کامیابی کے لئے محنت کیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں