src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آہ مولانا محی الدین فاروقی صاحب مرحوم! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 16 اگست، 2023

آہ مولانا محی الدین فاروقی صاحب مرحوم!

 








آہ مولانا محی الدین فاروقی صاحب مرحوم!



ناسک شہر کی دینی علمی صحافی شخصیت محی الدین امام الدین بالمعروف مولانا فاروقی حال ہی میں اس دارفانی سے رخصت کر گئے 




اللہ بخشے مرحوم کو بہت نیک اور اعلیٰ ظرف شخصیت کے مالک تھیں ۔ مخدوم ہفت روزہ کے ذریعے اردو زبان و ادب کی خوب نشر و اشاعت و خدمات کیں ٢٠٠٠س ء سے قبل تک اخبار ہفت روزہ مخدوم ناسک ایڈیشن پابندی سے ملا کرتا تھا بعد میں رفتہ رفتہ ملنا کم ہوتے ہوتے اب تو  نظر آنا بھی  بند  ہو گیا میرے لکھنا شروع کرنے کے ابتدائی زمانے میں حضرت نے  مجھے شائع کرکے بہت حوصلہ افزائی کی کئ ہفتوں تک تسلسل سے میری نعت مبارکہ منقبت اور کچھ افسانے  خبریں شائع کی احمد نگر ایڈیشن میں بھی جگہ عنایت کیا کرتے تھے بارسی ٹاکلی کے معروف شاعر پرنسپل مرحوم محبوب  راہی صاحب  کے ساتھ مجھے بھی شائع کرتے تھے وہ زمانہ آج کی طرح تیز رفتار نہیں تھا قلم کار کو بھی پتہ نہیں چلتا تھا کہ وہ کب کہا شائع ہوۓ اخبار کے ایڈیٹر کو بھی مواد طباعت اشاعت ہر مرحلہ میں پریشانی ہوتی تھی اس زمانے میں حضرت نے اخبار پابندی سے نکالا اور اردو کی خدمت کی کبھی ملاقات نہ ہوسکی اس کا افسوس رہے گا اپنی اولاد کی پرورش تعلیم وتربیت صحیح طریقہ سے حقوق کی ادائیگی کرکے مرحوم نے دنیا ہی میں جنت پالینے کی بشارت دے دی ہیں اللہ ان کے درجات بلند فرمائے ان کے باقی ماندہ کام ان کی اولاد اہل خانہ مکمل کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ ان سے وہ کام لے لے اور انہیں صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین یارب العالمین ۔۔۔۔


غم گسار عقیل خان بیاولی

صدر خاندیش اردو کونسل جلگاؤں

١٤ اگست ٢٠٢٣.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages