src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بینا و نابیناؤں کا مدرسہ میں رسم پرچم کشائی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 16 اگست، 2023

بینا و نابیناؤں کا مدرسہ میں رسم پرچم کشائی

 








بینا و نابیناؤں کا مدرسہ میں رسم پرچم کشائی

 


مورخہ۱۵؍ اگست 2023 بروز منگل صبح ساڑھے ۸؍ بینا ونابیناؤں کا مدرسہ میں جشن یوم آزادی

 


مورخہ۱۵؍ اگست2023 بروز منگل صبح ساڑھے ۸؍ بجے درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی چندن پوری روڈ مالیگاؤں میں آل انڈیا سنی جمعیۃ الاسلام مالیگاؤں کے زیر اہتمام بینا و نابیناؤں کا مدرسہ دارالعلوم اہلسنت  فیض القرآن لڑکیوں کا مدرسہ عائشہ للبنات معصوم یتیم خانہ لڑکیوں کی فری سلائی کلاس خدیجہ حجن سلائی کلاس میں جشن یوم آزادی کے موقع پر جانشین صوفی ملت نقیب ملت صوفی نورالعین صابری صاحب خطیب ملت صوفی انیس احمد قادری صاحب کے بدست رسم پرچم کشائی ہوئی۔ اس موقع پر حافظ محمد ذاکر نابینا صاحب نے ترانہ ہندوستان ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ پڑھا۔


 علما حق کی قربانیاں آزادی میں کیا رہی مختصراً خطاب حافظ محمد اسماعیل اشرفی صاحب نے کیا۔صدارتی خطاب خطیب ملت صوفی انیس احمد قادری صاحب نے  کیا علمائے حق کی قربانیوں کو یاد کیا ’’صوفی ملت صاحب کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا حاضرین میں، سیٹھ اکبر اشرفی،  ریاض احمد قادری عطر والے، حکیم محمد اسرائیل،ذاکر مقادم ، مولانا مختار اشرفی، حافظ عرفان رضا حافظ محمد فیصل نجمی حافظ محمد یاسین، (نابینا) حافظ محمد ذاکر فیضی حافظ ابوذر انصاری صوفی عبدالماجد قادری، انور بھائی شکیل احمد محمد معین الدین، حامد بابا، شعیب ویسٹج وغیرہ معصوم یتیم خانہ کی معلمات و طالبات و مدرسہ کے طلبا شریک رہے۔


"پورے دیش میں امن و شانتی قائم رہے بھائی چارہ بنا رہے خصوصی دعا جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری نے فرمائی صلوۃ و سلام و دعا کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا.

 


درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی چندن پوری روڈ مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages