ا
اقراء تھیم کالج میں یوم آزادی کی تقریب
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی ) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ اہتمام ايج جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز مہرون جلگاؤں کے نیشنل سروس اسکیم، کلچرل کمیٹی، اسٹوڈنٹ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ کھیل کے اشتراک سے 77 واں یوم آزادی منایا گیا۔ پروگرام کا آغاز قاضی مزمل کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر راجو گورے نے کی۔ اس کے بعد طلباء نے ثقافتی پروگرام اور آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں البیہ راغب، صبا چودھری، ارم خان نے شاندار تقاریر کیں۔ ارم اور ان کے ساتھیوں نے ترانہ اقراء پیش کر سامعین کو مسحور کر دیا۔ راغب بہادر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کی رہنمائی کی۔ پرنسپل ڈاکٹر اقبال شاہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے بڑوں کا بھی احترام کرنا چاہیے۔ آپ تعلیم میں اسی صورت میں ماہر بن سکتے ہیں جب آپ ان کا احترام کریں گے اور معاشرہ اس سے یقیناً مستفید ہوگا۔ انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان، پروفیسر ابراہیم پنجاری، ڈاکٹر یوسف پٹیل، ڈاکٹر وقار شیخ، ڈاکٹر تنویر خان، اشفاق پٹھان، تمام پروفیسرز، نان ٹیچنگ سٹاف، کے علاوہ خواتین اسٹاف اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔ پروگرام آفیسر، ڈاکٹر تنویر خان نے شکریہ ادا کیا۔






کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں