src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیت علماء مدنی روڈ پر 76 ویں یوم آزادی کی شاندار تقریب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 15 اگست، 2023

جمعیت علماء مدنی روڈ پر 76 ویں یوم آزادی کی شاندار تقریب

 









جمعیت علماء مدنی روڈ پر 76 ویں یوم آزادی کی شاندار تقریب




آج مورخہ 15 اگست 2023.ء بروز منگل صبح ٹھیک 8 بجے دفتر جمعیت علماء مدنی روڈ پر *رسم پرچم کشائی صدر جمعیت علماء مالیگاوں مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب دامت برکاتہم* کے دست مبارک سے انجام دی گئی اس موقع پر ابتدائی گفتگو جمعیت علماء مالیگاوں کے سکریٹری مولانا محمد  عمران اسجد ندوی صاحب نے کی اور ملک کی آزادی میں مسلمانوں کی کیا قربانی رہی اس کی مختصر تفصیل پیش کی اس کے بعد پرچم کشائی ہوئ اور راشٹر گیت پڑھا گیا بعد ازاں مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے ملک کی آزادی میں مسلمانوں کے کردار اور سیکولر دستور کے متعلق مفصّل گفتگو کی اور اس ملک کی بقاء بابا صاحب امیڈکر کے بنائے ہوئے سویدھان کے ساتھ ہی قائم  ہے اس کا اظہار کیا ساتھ ہی ہندو راشٹر کی بات کرنے والوں کی شدید مذمت کی، ساتھ ہی ملک کے تمام باشندوں کو اپنی طرف سے اور جمعیت علماء کی جانب سے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی... 



آج کی اس تقریب رسم پرچم کشائی میں عبدالمالک بکرا، حاجی مکی سیٹھ، مولانا انیس الرحمن، مولانا ظہیر احمد ملی رحمانی، انیس فہمی، فقیر محمد، حافظ عمران سمکسیر، عمرفاروق الخدمت گروپ، عبدالرحمن پیارے، ابوزر مکی، خالد مکی، طاہر صدیقی، مجیب کابل، اسلم مقادم، مولانا عبدالمتین، عامر ایوبی، عزیز الرحمن نوفل و دیگر ذمہ داران و کارکنان جمعیت علماء، کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی...


منجانب... جمعیت علماء مدنی روڈ مالیگاوں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages