بھساول میں دعوت اسلامی ہند مدرسہ طلباء کی ترنگا ریلی۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
بھساول شہر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوتِ اسلامی ہند نے ملک بھر میں واقع تقریباً 1700 تعلیمی اداروں میں ترنگا لہرا کر آزادی کا ’’امرت مہوتسو‘‘ کا خصوصی یومِ آزادی بڑی دھوم دھام سے منایا، جس میں دعوتِ اسلامی ہند۔ کے فلاحی شعبے ( جی این آر ایف) غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن کے ذریعے مختلف جگہوں پر مفت میڈیکل کیمپس کے انعقاد بھی کۓ گۓ انتظامیہ کی اجازت سے جیلوں میں مریضوں، بیماروں اور قیدیوں میں پھل تقسیم کی گئی ساتھ ہی شہر میں مدرسہ کے طلباء کی ایک بڑی ترنگا ریلی بھی نکالی گئی جو ایان ٹاور مسجدِ کنزل ایمان امر دیپ چوک سے شروع ہو کر ریلوے سٹیشن پر واقع بڑے ترنگے کے قریب پہنچی یہاں پر بچوں نے مل کر حب الوطنی پر مبنی نعروں کے ساتھ ملی نغمے گائے اس کے بعد ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی کھڑکا روڈ پر واقع رضا ٹاور کے قریب پہنچی یہاں پر اختتامی پروگرام ھوا جس میں مولانا ذوالفقار مصباحی صاحب نے یومِ آزادی میں علماء کی قربانیوں پر بیان فرمایا
جب کہ دعوت اسلامی انڈیا کے قومی رکن حاجی سلیم عطاری نے اہل وطن سے گزارش کی کہ اس یوم آزادی پر ہم سب "کم از کم ایک پودا لگانے اور اسے درخت بنانے کا عہد کریں
آخر میں دعوت اسلامی کے ضلعی صدر زبیر عطاری نے عالمی امن امان اور ہندوستان کی ترقی کے لیے دعا کی اس ریلی کو کامیاب بنانے میں مولانا ساجد حسین ،حافظ قاسم عطاری، انور رضا عطاری ادریس عطاری شعیب عطاری خالد عطاری اصف عطاری عمران عطاری سعید عطاری وعید عطاری اور رفیق روشن نے کوششیں کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں