src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 25 اگست، 2023

 






قبرستان وکاس گروپ کی ایک اہم پیش رفت


شہر کی سبھی سیاسی جماعتوں کے شوشل میڈیا ایکٹویسٹ کا عدیم المثال اتحاد


بڑا قبرستان کی دیوار ، پانچ فٹ کا فٹ پاتھ اور دو فٹ انڈر گراٶنڈ گٹر کا خوبصورت و دیدہ زیب نقشہ تیار


جلد ہی پریس کانفرنس کا انعقاد



مالیگاٶں 24 اگست (پریس ریلیز) ۔ بڑا قبرستان کے اطراف ناجاٸز تجاوزات کی وجہ سے راہ گیروں کو پیش آنے والی تکالیف کے پیش نظر شہر کی تمام سیاسی جماعتوں کے شوشل میڈیا ایکٹویسٹ افراد نے نظریاتی اختلاف کو برقرار رکھتے ہوٸے اتحاد کا عدیم المثال مظاہرہ پیش کیا اور ایک گروپ بنام ”قبرستان وکاس گروپ“ کی تشکیل دی ۔ اور گذشتہ دو ماہ سے اس سلسلے میں سرگرداں ہیں ۔ جس کے تحت پہلے مرحلے میں گروپ کے اراکین نے شہر عزیز کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کی اور بڑا قبرستان گیٹ سے لے کر منشی بابا کی درگاہ تک ناجاٸز تجاوزات کو ہٹا کر راہ گیروں کے لیۓ فٹ پاتھ اور پانی کی نکاسی کے لیۓ انڈر گراٶنڈ گٹر بنانے کی اپیل کی ۔ 



ہم یہاں اس بات کا ذکر ضروری سمجھتے ہیں کہ بڑا قبرستان مین گیٹ سے لے کر منشی بابا درگاہ تک برستان ٹرسٹ کی بالترتیب پانچ سے سات فٹ زمین ہے ۔ لہذا قبرستان کی پانچ فٹ زمین پر فٹ پاتھ اور کارپوریشن کی دو فٹ زمین پر انڈر گراٶنڈ گٹر بنوانے کے لئے قبرستان وکاس گروپ کوشاں ہے ۔ 



نوجوانوں کے اس اقدام سے متاثر ہوکر تمام ہی سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ اور مثبت مشوروں سے نوازا ۔ جس کے تحت گروپ کے اراکین نے ترتیب وار کام کرتے ہوٸے پہلے مرحلے کے تحت فٹ پاتھ کا خوبصورت نقشہ تیار کروایا ۔ جو کہ اس خبر کے ساتھ عوام کی آگاہی کے لیۓ واٸرل کیا جارہا ہے ۔ اس خوبصورت ڈیزاٸن کو تیار کرنے میں زید انجینیٸر صاحب کا بے لوث تعاون رہا جس کے لیۓ ”قبرستان وکاس گروپ“ کے سبھی اراکین انکے بے حد ممنون و مشکور ہیں ۔ 



قبرستان وکاس گروپ کے ایک وفد نے آج زید انجینیٸر صاحب سے ایک مشورتی ملاقات کی جس میں طٸے شدہ پروگرام کے تحت انیس مستری ، اشتیاق قریشی اور عامر ملک نے زید انجینیٸر سے اپنے خیالات و خدشات کا اظہار کیا ۔



عنقریب ہی مذکورہ نقشے کے پیش نظر اس کام کا اسٹیمٹ بنایا جاٸے گا اور شہر کے تمام سیاسی لیڈروں سے ایک مرتبہ پھر ملاقات کی جاۓ گی اور قبرستان مین گیٹ سے لے کر منشی بابا درگاہ تک فٹ پاتھ اور انڈر گراٶنڈ گٹر کے لیۓ بجٹ مختص کرنے کی گذارش کی جاۓ گی ۔ جس کے فوراََ بعد ”قبرستان وکاس گروپ“ کی جانب سے بڑا قبرستان مین گیٹ پر ایک کھلی پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوٸے عوام کی عدالت میں تمام باتیں رکھی جاٸیں گی ۔ 



آج کے وفد میں خورشید کابل ، انیس مستری ، اشتیاق قریشی ، فرید قریشی ، ابراہیم مختار انقلابی ، جمال ناصر ، عامر ملک ، مولانا علیم فلاحی ، وصی احمد ، خلیل مشتاق (K M) انصاری اور اشتیاق احمد 42 موجود تھے ۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages