جب تک میرے بھائی کے قاتلوں کو حراست میں نہیں لیا جاتا اپنے جسم کا ایک ایک عضو کاٹ کر ریاستی حکومت کو بھیجتا رہوں گا ۔ دھننجے نناورے
الہاس نگر: بیس دن قبل امبرناتھ کے ایم ایل اے بالاجی کنیکر پی اے نند کمار نناورے اپنی بیوی کے ساتھ خودکشی کی تھی۔ نند کمار نناورے اپنے خاندان کے ساتھ الہاس نگر کیمپ نمبر 4 کے ایشیل پاڑا علاقے میں رہتے تھے خودکشی نوٹ اور ایک ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ نناورے جوڑا کچھ بدمعاشوں سے پریشان تھا۔ ویڈیو میں ستارا کے کچھ لوگوں اور ایڈوکیٹ کا نام لیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ یہ تمام لوگ اسے ذہنی اذیت دے رہے ہیں۔۔ نناورے نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ وہ الہاس نگر نیشنلسٹ کانگریس کے ترجمان کملیش نکم، ستارا ضلع کے پھلٹن تعلقہ کے رہنے والے سنگرام نکلجے، ایڈوکیٹ رنجیت سنگھ نائک نمبالکر دنیشور دیشمکھ اور نتن دیش مکھ سے پریشان ہو کر خودکشی کر رہے ہیں۔
دھننجے کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس نے اپنی انگلی کاٹ کر ریاستی حکومت کو بھیج دی ہے اور کہا ہے کہ جب تک ملزم گرفتار نہیں ہوتے وہ اپنے جسم کا ایک ایک عضو کاٹ کر حکومت کو بھیجتا رہے گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنی وہ انگلی کاٹ دی ہے جس سے مودی حکومت بنوائی تھی۔ اس واقعہ کے بعد، تھانے کرائم برانچ نے ایک ملزم، الہاس نگر نیشنلسٹ کانگریس کے ترجمان کملیش نکم، ایم ایل اے کنیکر کے پی اے ششی کانت ساکھے، گنیش کامبلے اور نریش گائیکواڑ کو حراست میں لے لیا ہے۔
۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ستارا کے ملزمان نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری لے رکھی ہے۔ نناورے اس سے قبل آنجہانی سابق ایم ایل اے جیوتی کالانی کے ذاتی معاون کے طور پر کام کر رہے تھے۔ پچھلے کچھ سالوں سے وہ امبرناتھ اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے بالاجی کنیکر کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) کے طور پر کام کر رہے تھے، لیکن اس واقعے کے بعد ڈاکٹر بالاجی کنیکر نے سوشل میڈیا کے ذریعے واضح کیا کہ نناورے ان کے پرسنل اسسٹنٹ نہیں ہیں۔
پولیس نے جب نند کمار نناورے کی لاش کا معائنہ کیا تو اس کی برمودا جیب سے ایک خط بھی ملا۔ نناورے کے بھائی دھننجے نناورے نے افسوس کا اظہار کیا کہ ویڈیو اور نوٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ کیس کی جانچ وٹھل واڑی پولس سے کرائم برانچ کو سونپ دی گئی ہے۔ دھننجے نناورے گزشتہ ایک ہفتے سے کرائم برانچ ڈپارٹمنٹ کے تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے اور فالو اپ لے رہے تھے، لیکن پولس افسران کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے کی وجہ سے دھننجے نناورے نے آخر کار اپنی انگلی کاٹ دی۔






کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں