اقرا تھیم کالج کی صبا چودھری یونیورسٹی کی برانڈ ایمبیسیڈر منتخب
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی ) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم کالج اف ارٹس اینڈ سائنس مہرون کی ایس وائی بی ایس سی کی طالبہ صباء چودھری ایوب نے کویتری بہنا بھائی چودھری نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی جلگاؤں میں منعقدہ G 20 کے تحت " يوا سنواد" میں شریک ہوکر دؤم مقام حاصل کیا۔ نارتھ مہاراسٹر یونیورسٹی کے تحت چلنے والے جلگاؤں دھولیہ ، اور نندوربار ان تینوں اضلاع کے 102 کالج نے حصہ لیا تھا جس میں سے 30 کالج کے طلبہ و طالبات کو منتخب ہوئے اور انہیں یونیورسٹی لیول کے پروگرام میں شامل کیا گیا ۔ان 30 طلبہ و طالبات میں سے بہترین کارکردگی کے عوض صباء چو دھری ایوب نے اپنا مکالہ پیش کیا۔ اور دؤم مقام حاصل کیا ۔ اسی کے ساتھ ساتھ انہیں نیشنل لیول کے مقابلے کے لئے بھی منتخب کیا گیا۔اسی کے ساتھ صباء کو یونیورسٹی کی "برانڈ ایمبیسیڈر" بھی منتخب کیا گیا جلد ہی پونہ میں منعقد ہونے والے " یوا سنواد" پروگرام میں صباء اپنا مکالہ پیش کرے گی۔ "حالات حاضرہ اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں" اس عنوان کے تحت صباء نے اپنا مکالہ پیش کیاہے۔ تقریب میں ریاستی وزیر گریش مہاجن، وزیر سرپرست گلاب راؤ پاٹل، ممبر آف پارلیمنٹ رکشہ کھڑ سے، کے علاوہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ماہیشوری جی ، پرو وائس چانسلر ایس ٹی انگلے ، این ایس ایس پروگرام افیسر سچن نانررے وغیرہ موجود تھے۔ کالج کی نمائندگی اور سرپرست کی حیثیت سے پروفیسر ڈاکٹر تنویر خان اور نسرین خان نے اپنے فرائض انجام دیے۔ صباء چودھری کو ملی اس کامیابی پر ادارہ کے صدر عبدالکریم سالار ، نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ ، سیکرٹری اعجاز ملک ، عبدالرشید صاحب، ایس ایم ظفر شیخ ، ڈاکٹر ذبیع اللہ شاہ ، عبدالعزیز سالار ، اور دیگر عہدہ داران کے علاوہ کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان، وائس پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ ، کالج کے اساتذہ ، طلبہ اور طالبات نے دلی مبارکباد پیش کیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں