src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جلگاؤں : ای وی ایم اور وی وی پیڈ کی پہلی سطح کی جانچ ۲۵؍ جولائی سے بھساول میں ، - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 25 جولائی، 2023

جلگاؤں : ای وی ایم اور وی وی پیڈ کی پہلی سطح کی جانچ ۲۵؍ جولائی سے بھساول میں ،

 








جلگاؤں : ای وی ایم اور وی وی پیڈ کی پہلی سطح کی جانچ ۲۵؍ جولائی سے بھساول میں ،



سیاسی جماعتوں کی جانب سے پارلیمنٹ اور اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع



جلگاؤں :(نامہ نگار ) آئندہ سال ہونے والےپارلیمنٹ اور اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن سے ملنے والی ہدایت کے بعد جلگاؤں ضلع الیکشن محکمہ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ضلع میں ای وی ایم کی جانچ اور ووٹر لسٹ اپ ڈیٹ کرنے کی مہم شروع ہوگئی ہے۔بی ایل اوز کی تقرری ،ای وی ایم اور وی وی پیڈ کی جانچ بھساول کے اسٹرانگ روم میں کی جائینگی ۔جانچ کے بعد مشینوں اسی اسٹرانگ روم رکھا جائے گا۔ ادھر دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے خواہش مند امیدواروں کو انتخابی تیاریوں میں زیادہ توجہ دینے کی ہدایت دی ہے ۔



پارلیمنٹ اور اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جلگاؤں ضلع میں پولنگ کے لئے دستیاب ای وی ایم ،وی وی پیڈ اور کنٹرول یونٹ کے ساتھ اسکیننگ کا  رجسٹریشن جاری ہے۔ ای وی ایم ،وی وی پیڈ اور کنٹرول یونٹ کی پہلی سطح کی جانچ  ۲۵؍جولائی سے بھساول میں شروع ہونگی ۔اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو بلایا جائے گا۔ ضلع میں کل۳۴؍ لاکھ۵۴؍ ہزار۷۹۶؍ رائے دہندگان ہیں۔ جن میں ۱۷؍ لاکھ۹۶؍ ہزار ۹۹۲؍مرد اور ۱۶؍لاکھ ۵۷؍ ہزار۶۸۵؍خواتین ہیں۔  جبکہ تیسری صنف کے۱۱۹؍ ووٹرز ہیں۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے نائب ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر شری کمار چنچکر نے بتایا کہ ضلع میں ۵؍ ہزار ۴۹۰؍وی وی پیڈ ،۵؍ ہزار۱۶۰کنٹرول یونٹ ،۸؍ ہزار۶۵۰؍بلٹ یونٹ موجود ہیں ۔مورخہ ۲۵؍جولائی کو ای وی ایم اور وی وی پیڈ کی بھساول کے اسٹرانگ روم میں کی جائے گی ۔ضلع کی تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کو دعوت نامہ بھیجے جانے کی کاروائی کی جاچکی ہیں ۔ 



ووٹر لسٹ اپ ڈیٹ مہم کا آغاز 



اسی کیساتھ ووٹر لسٹ پر نظرثانی کا کام بھی ہدایت دی ہے ۔جلگاؤں ضلع میں ۲۱ /جولائی سے ووٹر لسٹ درست کرنے کی مہم شروع کی گئی ہیں۔ بی ایل اوز گھر گھر جاکر کر ووٹر لسٹ میں نئے رائے کا اندراج ،درستگی اور فوت ہونے جانے والے کے ناموں حذف کرنا وغیرہ کو انجام دینگے ۔اس ضمن میں شری کمار چنچکر نے شہریان سے بی ایل اوز کے تعاون کی اپیل کی ہیں ۔



 جلگاؤں ضلع میں یہ مہم 21 جولائی سے 21 اگست تک چلائی جائے گی۔


ووٹر لسٹ پر نظرثانی کیلئے ضلع بھر میں ساڑھے چار ہزار بی ایل او کا تعین کیا گیا ہے ۔جو حلقے کے ہر گھر میں جائیں گے۔ 80 سال سے زیادہ عمر کے ووٹروں کی فہرست کی تیاری، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے ساتھ لسٹ سے مردہ ووٹروں کے ناموں کو حذف کرنا، مہاجر خاندانوں سے فارم بھرنا، 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے نئے ووٹر رجسٹریشن کے لیے دستاویزات کی منظوری اور آدھار کو ووٹر لسٹ سے جوڑنے کے لیے آدھار کارڈ کی معلومات حاصل کرنا کا انجام دینگے ۔ووٹر لسٹ پر نظرثانی کا کام مکمل ہونے کے بعد ووٹرز کی حتمی فہرست 5 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی۔



 سیاسی جماعتوں نے بھی تیاریاں شروع کی 



ادھر دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی پارلیمنٹ اور اسمبلی الیکشن کے مد نظر اپنی اپنی تیاریاں شروع کردی ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے شہر و ضلع عہدیداروں کی تقرری کی ہے ۔زعفرانی پارٹی نے ضلع کوپارلیمانی حلقوںکے لحاظ سے نئے ضلعی صدر کے طور پر آہنجانی ہری بھائو جاوڑے کے فرزند امول جائوڑے کو راویر پارلیمانی حلقہ اور نیشور جاڑکےکر کو جلگائوں پارلیمانی حلقہ کا اور جلگائوں شہر کیلئے کارپوریٹر ڈاکٹر اُجاولا بنڈالے کا انتخاب عمل میں لایا ہے ۔اسکے علاوہ گذشتہ روز بی جے پی کی بھیونڈی میں ہوئی میٹنگ کے بعد’مشن ۱۵۲‘کے تحت جلگائوں ضلع کےخواہش مند امیدواروں کو تیاری کا آغاز کرنے کی ہدایت دی ہے ۔وہی ضلع کے لیڈران پر پاچورہ ،املنیر ،پارولہ اور دیگر اسمبلی حلقوں میں خواہش مند امیدوار تلاش کرنے کی بھی ذمہ داری ضلع کے مقامی لیڈران کو دی گئی ہیں ۔وہی منسے کی جانب سے امیت ٹھاکرے نے گذشتہ روز شہر کا دورہ کیا اور طلبہ ونگ کےعہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی ۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages