src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مریضوں کا گیارہواں قافلہ بذریعہ لگژری ایس ایم بی ٹی ہاسپٹل گھوٹی روانہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 12 جولائی، 2023

مریضوں کا گیارہواں قافلہ بذریعہ لگژری ایس ایم بی ٹی ہاسپٹل گھوٹی روانہ

 








مریضوں کا گیارہواں قافلہ بذریعہ لگژری ایس ایم بی ٹی ہاسپٹل گھوٹی روانہ




جمعیتہ علماء مدنی روڈ کے زیر اہتمام گذشتہ کئی سالوں سے صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی ایماء پر طبی میدان میں قابل ذکر خدمات انجام دینے کا سلسلہ جاری ہے ہر ہفتہ بذریعہ ویگر موتیا بند کے مریضوں کو گھوٹی کے ایس ایم بی ٹی ہاسپٹل میں مفت آپریشن کے لئے روانہ کیا جاتارہا ہے آج بروز منگل مورخہ 11 جولائی 2023 مریضوں کی کثیر تعداد ہونے کی وجہ سے بذریعہ لگژری حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی دعا کے بعد جمعیت علماء طبی امداد کمیٹی کے کنویر سہیل ماسٹر کی سربراہی میں مرد و خواتین مریضوں کا گیارہواں قافلہ گھوٹی کے ایس ایم بی ٹی ہاسپٹل روانہ کیا گیا اس قافلے میں موتیا بند کے علاوہ دیگر امراض میں مبتلا مریض بھی شامل تھے ۔ 31 اگست 2023 تک گھوٹی کے ایس ایم بی ٹی ہاسپٹل میں عظیم الشان مہا میڈیکل کیمپ جاری رہے گا جس میں مریضوں کو آروگیہ سادھنا اسکیم کے تحت مستفیض کیا جارہا ہے لہذا شہریان اس سنہری موقع سے استفادہ کریں اس قسم کی گزارش صدر و اراکین جمعیتہ علماء مدنی روڈ نے کی ہے ۔ اس موقع پر ذولفقارذلوسیٹھ، عیدی امین، راجو گائیڈ، صدر سیوک سوسائٹی سہیل ماسٹر، نعیم 43 ،نیاز احمد، عبیدالرحمن سیوک، حافظ عزیزالرحمان تجویدی، بلال احمد، عبدالرشید ( مؤذن مدنی مسجد) حاضر تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages