شہر مالیگاؤں کے مؤقر تعلیمی وفد کا مہاراشٹر کے شہر شہادہ کا تعلیمی دورہ
اشفاق عمر کی کتاب ثمر فرہنگ کا اجراء
مورخہ ۱۰ جولائی ۲۰۲۳ء بروز پیر شہر مالیگاؤں کا ایک موقر تعلیمی وفد شہر شہادہ کے تعلیمی دورہ پر یہاں پہنچا۔ وفد نے شہادہ کی تعلیمی شخصیات سے ملاقات کی اور اسکولوں کا جائزہ لیا۔ شہادہ میں معیار تعلیم کے فروغ کے لیے کی جارہی موثر کاروائیوں کے جائزے میں واضح ہوا کہ کسی بھی شہر کی بااثر و بااختیار شخصیات کی دلچسپی اور سرپرستی میں کسی شہر کی تعلیمی ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔
اس دورے کے دوران صفہ ہائی اسکول کا جائزہ لیا گیا اور وہاں چیئرمن عبدالباسط منا قادری ، اسٹاف اور طلبہ سے ملاقات کی۔*
*کسطرح تعلیمی نظام کو فروغ ملے بچوں میں تعلیم کو لیکر بیداری پیدا کرنا، دوسرے شہروں میں تعلیمی نظام کسطرح جاری ساری ہے ان تمام امور پر غور و مشورے کے لیے مختلف اسکولوں کے چیئر مین و اسٹاف کے ساتھ ساتھ کلاس روم میں جاکر بچّوں سے جمہور ہائی اسکول کے پرنسپل احمد ایوبی سر، ایم ایس، ای پری پرائمری اسکول کے چیئرمین محمد رضا سر ،اشفاق عمر صاحبان نے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر صُفّہ ہائی اسکول کے چیئرمین و اسٹاف نے مالیگاؤں سے تشریف لائے ہوئے تمام ہی مہمانوں کا پرتباک استقبال کیا اسی طرح شہادہ شہر کی مشہور و معروف تعلیمی، سماجی، فلاحی شخصیت شکیل افسر انصاری صاحب و ایڈوکیٹ الطاف ہاشمانی انکم ٹیکس وکیل، ڈاکٹر خلیل شاہ، قیوم خان سر، حیدر بھائی نورانی صاحبان، نہال واحد انصاری سے خصوصی ملاقات و تبادلہ خیال کیا اسی دوران اشفاق عمر(مالیگاؤں) کی دو کتابوں " ثمر فرہنگ (حصہ اول و دوم) کا اجراء بھی عمل آیا۔ جناب شکیل افسر انصاری کی سرپرستی میں یہ کتاب شائع ہوئی ہے۔ جناب شجاعت علی و احباب کا تعاون بھی شامل رہا۔*
*ثمر فرہنگ اپر پرائمری اور ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے تیار کی گئی ہے۔ دونوں ہی کتابوں میں ۱۰۰۰؍ اردوالفاظ مع معنی ، اِعْراب اور ہجّا درج کیے گئے ہیں۔ اس میں خصوصی اضافہ کرتے ہوئے مختصر اردو قواعد بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ دونوں ہی کتابیں اردو الفاظ کو اِعْراب اور ہجّاکی مدد سے درست تَلفُّظ کے ساتھ پڑھنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
محمد رضا سر کی سرپرستی میں اشفاق عمر و احمد ایوبی سر کی قیادت میں نہال احمد صاحب، حاجی محمد امین صاحب، برکتی مصطفی سر، محمد عارف نوری(حفاظت میڈیا مالیگاؤں)، محمد مصطفی اپسرا، ڈاکٹر خلیل شاہ (شہادہ) انصاری نہال احمد شہادہ) سعود بھائی و دیگر احباب کے ہمراہ قافلے نے شہادہ شہر کےتعلیمی دورے میں شرکت کی۔*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں