src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مدرسہ اقصی للبنات میں داخلہ جاری - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 12 جولائی، 2023

مدرسہ اقصی للبنات میں داخلہ جاری

 










مدرسہ اقصی للبنات میں داخلہ جاری 



مسجد انوار نبوی میں مدرسہ اقصی کی شاخ شروع


    مدرسہ اقصی للبنات لڑکیو ں کی تعلیمی وتربیتی درس گاہ ہے جو گزشتہ دس سالوں سے مفتی محمد عامریاسین ملی صاحب کی سرپرستی میں قائم ہے،اب تک سینکڑوں بچیاں اس مدرسہ سے دین کی بنیادی تعلیم حاصل کرچکی ہیں ۔فی الحال مدرسہ سروے نمبر ۵۷ میں ٹی ایم ہائی اسکول کے پاس الماس برقعہ کے بازو میں ماسٹر فیاض صاحب کے مکان پر قائم ہے اور صبح دوپہر کے اوقات میں جاری ہے،مدرسہ کی ایک شاخ ایل وی ایچ اسکول کے پاس جناب حاجی افضال صاحب کے مکان پر چل رہی ہے ۔

نور باغ ،عائشہ نگراور نیا اسلام پورہ میں لڑکیوں کی ایک دینی درس گاہ کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی ،جس کو دیکھتے ہوئے مسجد انوار نبوی (نور باغ) کے ذمہ داران نے مسجد کے اوپری حصے میں مدرسہ اقصی للبنات کی شاخ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فی الوقت مسجد کے اوپری حصے میں دوپہر میں ڈھائی بجے سے ساڑھے چار بجے کے درمیان لڑکیوں کا داخلہ جاری ہے۔لہذا نور باغ ،عائشہ نگراور نیا اسلام پورہ کی سرپرست خواتین اور والدین سے گزارش ہے کہ اپنی بچیوں کو دین کی بنیادی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے مدرسہ اقصی للبنات میں داخل کریں ۔

نوٹ : بچیوں کا داخلہ کرانے کے لیے خواتین سرپرست تشریف لائیں ۔

گزارش کنندگان: ذمہ داران مسجد انوار نبوی و مدرسہ اقصی للبنات

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages