src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جلگاؤں میں اولین "آل خاندیش بزنس کانفرنس"کا کامیاب انعقاد۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 18 جون، 2023

جلگاؤں میں اولین "آل خاندیش بزنس کانفرنس"کا کامیاب انعقاد۔

 

 



جلگاؤں میں اولین "آل خاندیش بزنس کانفرنس"کا  کامیاب انعقاد۔



تجار، کاروباریوں کو ملی نئی تحریک نیا حوصلہ۔ 




جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): علاقہ خاندیش کا بڑا  شہر جلگاؤں جہاں کے اقلیتی طبقہ نے بہت سے  مین اسٹریم میں داخل ہونے کی کامیاب کوشش کی ہے اگرچہ یہ انفرادی یا قلیل مقداری نظر آتی ہے اسے وسعت بخشنے  اپنی اور قومی معاشی حالت میں اضافہ کے مقصد اور معاشی حالات میں سدھار کے ساتھ ساتھ تجار، کاروباری، برادری کو ایک وسیع پلیٹ فارم پر لانے  ان کی کاروباری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے دور حاضرہ کے معاشی و تجارتی نظام سے واقف کرانے  بازاری نظام کو سمجھنے کے مقصد سے  مورخہ ١٨جون ٢٠٢٣ بروز اتوار شہر  "مہاراشٹر مایناریٹی این جی او فورم" کے شعبہ "بزنس اینڈ ریسرچ ڈیولپمنٹ" کے زیر اہتمام منعقدہ بزنس کانفرنس کامیابی سے ہمکنار ہوئی  جس میں جلگاؤں دھولیہ نندوربار ان اضلاع سے ٢٠٠سے ذائد صنعت کار و کاروبار کرنے والے  مرد و خواتین شریک ہوئے  صدارت مفتی ہارون ندوی نے فرمائی اپنی صدارتی تقریر میں موصوف نے انتہائی پرمغز طریقہ سے تجارت کی اہمیت دینی و دنیاوی نقطۂ نظر سے بتاتے ہوۓ کہا کہ "تاجر کے سر پہ تاج ہے" ہم اسلامی طریقہ سے تجارت و کاروبار کریں  یہ منافع کی ضمانت ہے،موصوف نے نوجوانوں کو خصوصی طور ذاتی و خانگی کاروبار کی طرف آنے کی ترغیب دیں ۔اہم مقررین "مشن تجارت، بزنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے بانی صدر ذاکر صیقلگر، نے دور حاضرہ کے تقاضوں اور وقت کی رفتار کو سمجھنے کی بات کہی، تو  افتخار پٹیل, ساجد پٹیل ، احسان سید نے  منافع بخش کاروبار کیسے ہو، گلوبل ایج و آرٹیفیشیل ذہانت میں کیسے لوہا منوایا جاۓ حکومت کی قرضہ جات کی مختلف اسکیموں کی معلومات اور طریقے بتانے کے ساتھ ساتھ مقامی سے عالمی سطح کے تجارتی عناوین پر  رہنمائی کی۔اس کانفرنس کے کنوینر ڈاکٹر رفیق احمد قاضی (  ریٹائرڈ  رجسٹرار این ایم یونیورسٹی) نے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا اہم مقصد ملت کے کاروباری تعلیم یافتہ ہو یا انپڑھ سبھی کو اپنی صلاحیتوں سے روشناس کرانا، احساس کمتری ڈر خوف سے نوجوانوں کو باہر نکالنا انکی صلاحیت سے روشناس کرانا اور معاشی اعتبار سے طاقتور بنانا ہے۔ کامیاب صعنت کار ظفر آر شیخ ایم ڈی پنچ باٹلینگ کمپنی و پلاسٹک صنعت کار اعجاز عبدالغفار ملک نے بھی اپنے کامیاب سفر کی داستان بتاتے ہوئے اس کے پس پردہ جد و جہد مسلسل محنت منافع نقصان کے خطرات، بازاری تعصب حالات کی سختیوں کا ذکر کرتے ہوئے شرکاء کو حوصلے بھی دۓ۔ فاروق شیخ و یوسف شاہ نے شرکاء کا اعزاز و استقبال کیا اور کانفرنس کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا درمیان میں شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی مقرر رہنماؤں نے دیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages