src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سینئر انسپکٹر جے جے مارگ پولس اسٹیشن کی دفتر جمعیۃ علماء میں تشریف آوری - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 19 جون، 2023

سینئر انسپکٹر جے جے مارگ پولس اسٹیشن کی دفتر جمعیۃ علماء میں تشریف آوری





سینئر انسپکٹر جے جے مارگ پولس اسٹیشن کی دفتر جمعیۃ علماء میں تشریف آوری


ممبئی19؍ جون : جے جے مارگ پولس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر محمد کلیم شیخ اور پی آئی کلونت کا جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے دفترمیں استقبال کیا گیا ۔ سینئر انسپکٹر محمد کلیم شیخ نے گذشتہ ہفتہ اپنا چارج سنبھالا ، اس سے قبل وہ پائیدھونی پولس اسٹیشن میں پولس انسپکٹر کے عہدے پر تعنیات تھے۔



جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے سینئر انسپکٹر محمد کلیم شیخ اور پی آئی کلونت کا شال و گلدستہ سے استقبال کیا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے مشکور ہیں کہ آج وہ ان سے ملنے جمعیۃ کے دفتر تشریف لائے۔
اس موقع پر گلزار اعظمی نے انہیں جمعیۃ علماء کی تاریخ سے روشنا س کرایا اور جمعیۃ علما کی جانب سے کیئے جانے والے رفاہی، قانونی سماجی، تعلیمی و طبی کاموں کی معلومات فراہم کی۔



گلزار اعظمی نے مزید کہا کہ ہمارا علاقہ ہمیشہ سے پرسکون رہا ہے صرف محرم کے موقع پر حالات کشیدہ ہوجاتے ہیں لیکن قیام امن کے لیئے پولس انتظامیہ کو ان کا تعاو ن حسب سابق حاصل رہے گا ۔


سینئر انسپکٹر کلیم شیخ نے کہا کہ ان کی کوشش رہے گی کہ علاقے میں ہر طریقے سے امن قائم رہے جس کے لئے انہیں آپ لوگوں کا تعاون درکار رہے گا۔



اس موقع پر ایڈوکیٹ شاہد ندیم ،محمد عقیل سعیدصدیقی،سراج الدین خان اور دفتر کا اسٹاف موجود تھا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages