src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> تقریب اجراء: دعاؤں کا انمول مجموعہ و خصوصی خطاب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 9 جون، 2023

تقریب اجراء: دعاؤں کا انمول مجموعہ و خصوصی خطاب


 




تقریب اجراء: دعاؤں کا انمول مجموعہ و خصوصی خطاب 


مالیگاؤں (پریس ریلیز) 10 جون 2023 بروز سنیچر بعد نماز عشاء فوراً مسجد خانقاہ مجددیہ  (نوری گارڈن کے سامنے مالیگاؤں) میں شیخ الطریقت صوفی علیم احمد صاحب مدظلہ العالی کی مفید و کار آمد مرتب کردہ کتابچہ  بنام "دعا وں کا انمول مجموعہ" کا اجراء  عمل میں آئے گا۔

اس مجلس میں نعت پاک قاری زبیر احمد عثمانی صاحب دامت برکاتہم پیش کریں گے۔ نظامت کے فرائض مفتی امتیاز احمد فلاحی صاحب( خطیب و امام مسجد حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ) انجام دیں گے۔ صدارت شیخ الطریقت  صوفی علیم احمد صاحب  دامت برکاتہم (خلیفہ مجاز صوفی نور الہدی رحمۃ اللہ علیہ) کے ذ مہ ہو گی۔

مقرر خصوصی شہر عزیز مالیگاؤں کے مشہور و معروف عالم دین شیخ الطریقت حضرت مولانا افتخار سالک قاسمی صاحب دامت برکاتہم (خلیفہ مجاز حضرت مولانا قمر الزما ں صاحب دامت برکاتہم) دلنشین انداز میں ملت اسلامیہ سے اہم خطاب کریں گے۔

خصوصی خطاب مسجد خانقاہ مجددیہ کے امام و خطیب حضرت مولانا محمد انور صاحب مظاہر ی دامت برکاتہم (استاد حدیث مدرسہ اسلامیہ مالیگاؤں) برادرانِ اسلام سے اہم خطاب کریں گے۔

دعاؤں کا انمول مجموعہ و خصوصی خطاب کی اس مجلس میں مہمان خصوصی حضرت مولانا انیس الرحمن صاحب ( شیخ الحدیث مدرسہ دار العلوم محمدیہ مالیگاؤں)شیخ الطریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب دامت برکاتہم ( مہتمم مدرسہ معہد ملت مالیگاؤں) حضرت مولانا مفتی حسنین محفوظ نعمانی صاحب (قاضی شہر مالیگاؤں) حضرت مولانا مفتی عبد الر حیم ملی صاحب ( امام و خطیب مسجد یوسفیہ )  

 حضرت مولانا حافظ عبداللہ صاحب ( امام و خطیب مسجد انوارنبوی صلی اللہ علیہ وسلم )  حضرت مولانا مختار احمد جمالی صاحب (امام و خطیب مسجد عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ)  حضرت مولانا امین الجبار صاحب ملی( ناظم مدرسہ باغ فردوس مالیگاؤں)

 حضرت مولانا مفتی عامر یاسین ملی (امام و خطیب مسجد یحییٰ زبیر ) و دیگر علمائے کرام تشریف لائیں گے۔اس طرح اہم شخصیات میں اشفاق انجم، رضوان ممبر،حاجی محمد مستقیم (راجو انجنیر) شفیق پٹھان،لیاقت سر،عتیق سیٹھ،و دیگر اہم شخصیات مہمان خصوصی تشریف لائیں گے۔

آپ سے خصوصی درخواست کی جاتی ہے کہ اپنی مصروفیت میں قیمتی وقت نکال کر اس اہم مجلس میں ضرور شرکت کریں۔اور شکریہ کا موقع فراہم کریں۔نوٹ۔مستورات کے لیئے پردے کا معقول نظم( ان شاء اللہ )  رہے گا۔الداعیان؛ مریدین و متوسلین خانقاہ مجددیہ و نوجانان نشاط نگر مالیگاؤں


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages