اعجاز بیگ صاحب نے کروایا کمشنر کو مولانا ابوالکلام آزاد روڈ کا دورہ
جمعرات کو شام میں ہوئی بارش کے بعد سلیمانی مسجد سے لے کر آزاد نگر پولیس اسٹیشن تک پانی سڑک پر آگیا جس کی وجہ سے شہریان کو اس روڈ سے گزرنے میں کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔۔اور یہ تکلیف ہر بارش کے ایّام میں ہوتی ہے۔۔لہٰذا اس تکلیف کو دور کرنے کے لیے بارش کے فوراً بعد کانگریس پارٹی صدر اعجاز بیگ صاحب نے کمشنر کو اپنے ہمراہ لایا اور عوام کو جو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسے بتایا۔۔کمشنر اور ساتھ میں آئے ہوئے کارپوریشن کے ادھیکاری کو سختی سے اس تکلیف کو دور کرنے کی بات کہی ۔اعجاز بیگ صاحب کی بات کو مانتے ہوئے کمشنر نے سنیچر کے روز سے گٹر کے نچلے حصے سے صاف کرنے کا آرڈر دیا ۔اس کے علاوہ روڈ کے کام کا جائزہ بھی لیا اور کام کی کوالیٹی کو دیکھا ۔۔۔مولانا ابوالکلام آزاد روڈ پر عوام نے اعجاز بیگ صاحب کا شکریہ ادا کیا اور عوام کے لئے ہمدردی اور کام کرنے کے جذبے کو لیکر دعائیں دی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں