src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مولانا مستقیم احسن اعظمی کے انتقال پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری, ایصال ثواب و دعائوں کا اہتمام - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 23 جون، 2023

مولانا مستقیم احسن اعظمی کے انتقال پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری, ایصال ثواب و دعائوں کا اہتمام

 






مولانا مستقیم احسن اعظمی کے انتقال پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری, ایصال ثواب و دعائوں کا اہتمام  



ممبئی 23؍جون : مولانا مستقیم احسن اعظمی صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے انتقال پر ملال پرپورے ملک سے تعزیتی پیغام موصول ہورہے ہیں،اور جگہ جگہ تعزیتی نشستوں اور ایصال ثواب و دعائوں کا سلسلہ جاری ہے۔



پوری ریاست سے برابر اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ مولانا مرحوم کے لئے ایصال ثواب اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ۔



الحاج گلزار اعظمی کے مطابق مولانا مرحوم کم وبیش چھ دہائی سے جمعیۃعلماء سے وابستہ تھے ، اور پچھلے چھ ٹرم سے لگاتار جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے منصب صدارت پر فائز رہ کر قوم و ملت اور جماعت کو استحکام بخشتے رہے ۔بلا کسی امتیاز کےآپ لوگوں کے مسائل کو سنتے اور اس کے حل کے لئے ممکن کوشش کرتےتھے ۔آپ بہت سارے اداروں کی سرپرستی بھی فرمارہے تھے ،خلق خدا کی خدمت اور ملکی و ملی مسائل کے لئے آپ کی زندگی گویا وقف تھی۔



افسوس کہ آج وہ ہمارے درمیان نہیں رہے ۔اللہ ان کے درجات کو بلند فرمائے ،خدمات کو قبول فرمائے ،ہم سب پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور جماعت کو ان کا نعم البدل عطافرمائے ۔آمین
  جن حضرات نے ایصال ثواب کا اہتمام کیا ہے جمعیۃعلماء مہاراشٹر ان کی شکر گذار ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی آپ مولانا کو اپنی خصوصی دعائوں میں یاد رکھیں گے۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages