src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مولانا مستقیم احسن اعظمی کا سانحہ ٔارتحال ملت کا عظیم خسارہ : قاری محمد ادریس جمعیۃ علماء پونہ کی تعزیتی میٹنگ میں علماء کرام کا اظہار خیال - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 23 جون، 2023

مولانا مستقیم احسن اعظمی کا سانحہ ٔارتحال ملت کا عظیم خسارہ : قاری محمد ادریس جمعیۃ علماء پونہ کی تعزیتی میٹنگ میں علماء کرام کا اظہار خیال

 







مولانا مستقیم احسن اعظمی کا سانحہ ارتحال ملت کا عظیم خسارہ : قاری محمد ادریس جمعیۃ علماء پونہ کی تعزیتی میٹنگ میں علماء کرام کا اظہار خیال



 
      پونے  :  مولانا مستقیم احسن اعظمی ؒ صدر     جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا سانحہ ٔ ارتحال جمعیۃ علماء مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کا عظیم خسارہ ہے۔مولانا مستقیم احسن اعظمی اپنے اعلیٰ اخلاق،منکسرالمزاج اور سادہ طبیعت کی بناء پرعلماء ہی نہیں بلکہ عوام میں بہت زیادہ محبوب ومقبول تھے ۔عوام وخواص آپ کو محبوب العلماء کے نام سے جانتے تھے ۔ملت کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہنا،ہر ضرورتمند کی ضرورت پوری کرنا ،عوام کے مسائل کو حل کرنے کئے ہر وقت اور ہمیشہ کوشاں رہنا ،آپ کا خاص مشغلہ تھا۔سادہ مزاجی کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی بناء پر عام لوگوں میںآپ کافی مقبول تھے۔ آپ کی دنیا سے رحلت ملت اسلامیہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔







آپ نے اعظم گڑھ سے تعلیم حاصل کی ۱۹۶۵میں ممبئی آئے اور ۱۹۶۸میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے رکن منتخب ہوئے ۔مرحوم حاجی شمس الدین اعظمی سابق صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے شانہ بشانہ آپ نے کام کیا۔۲۰۰۸ء؁ میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر منتخب ہوئے اور آخری دم تک اس عہدہ پر فائز رہے۔ مولانا مرحوم ؒ کا انتقال ’’موت العالم موت العالم ‘‘کے مصداق ہے ۔ مولانا مستقیم احسن اعظمی ؒ کاانتقال ملت اسلامیہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ،ان خیالات کا اظہار کیا ہے جمعیۃ علماء پونہ کی تعزیتی میٹنگ میں صدر جمعیۃ علماء پونہ قاری محمد ادریس نے کیا۔
مدرسہ جامعۃ الصالحات کونڈوہ پونہ کی مسجد میں ۲۲؍جون ۲۰۲۳ء؁ بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب مولانا مستقیم احسن اعظمی کیلئے تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس موقع پر مولانا موسیٰ مفتاحی ،مولانا عبدالصمد ملی ،مولانا احسان گوہر ،مفتی احمد حسین، یوسف زکاتی وغیرہ نے تعزیتی کلمات کہیں۔ مولانا احسان گوہر نے دعا فرمائی ۔ میٹنگ میں قاری نیاز ،حافظ شعیب،قاری محمد عمران، حافظ بسم اللہ ،آصف کھوکر،محمد علی کبیر،حافظ صدیق ،عارف خان ،ایڈوکیٹ الطاف،مشتاق بھائی وغیرہ بڑی تعداد میں علماء کرام وعوام موجود تھے ۔


   

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages