src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> قربانی کا گوشت غریبوں تک پہنچانے کے لئے ایک مس کال کریں۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 24 جون، 2023

قربانی کا گوشت غریبوں تک پہنچانے کے لئے ایک مس کال کریں۔

 






قربانی کا گوشت غریبوں تک پہنچانے کے لئے ایک مس کال کریں۔


خدمت خلق بہترین عمل ہے۔ عبادت سے جنت ملتی ہے۔ خدمت سے خدا ملتا ہے۔ ہم زمین والوں پر رحم کریں گے۔ تب رب کائنات ہم پر رحم کرے گا۔ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت

گذشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی مالیگاؤں شہر کے دور دراز کے ایسے علاقے جہاں اکثریت غریبوں پر مشتمل ہے۔

اُن لوگوں تک قربانی کا گوشت با آسانی پہنچے۔ اسی کے پیش نظر عیدالاضحٰی کے روز اور دوسرے تیسرے روز، تین روز غریبوں تک قربانی کا گوشت 

 پہنچانے کی فی سبیل  اللہ  خدمت ثنا بک ڈپو انجمن چوک مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام انجام دی جائے گی۔

لہٰذا سنت ابراہیمی کا مقدس فریضہ انجام دینے والوں سے درخواست ہے جہاں  وہ قربانی کا گوشت اپنے پڑوس اور   رشتے داروں میں تقسیم کرتے ہیں۔وہیں غریبوں کا بھی خیال رکھیں۔اُمت مسلمہ تک قربانی کا گوشت مالیگاؤں شہر میں پہنچانے کے لئے صرف ایک مس کال کریں۔9270416786

سرور کونین تاجدار مدینہ رسول عربی پیغمبر اسلام پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک ارشاد ہے۔اپنی خوشی کے موقع پر غریبوں کو بھی شامل کر لیں۔اُمید ہے آپ ہماری آواز پر ضرور لبیک کہیں گے۔اور شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں گے۔

آپ سے درخواست ہے اس پوسٹ کو واٹس اپ گروپ اور سوشل میڈیا پر ضرور سینڈ کریں۔پیشگی شکریہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages