src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بروز اتوار18/جون ڈیلیگیٹ کارڈز کی تقسیم , 2/جون ٹیکسٹائل اسکیم سے متعلق سیمینار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 13 جون، 2023

بروز اتوار18/جون ڈیلیگیٹ کارڈز کی تقسیم , 2/جون ٹیکسٹائل اسکیم سے متعلق سیمینار

 





بروز اتوار18/جون ڈیلیگیٹ کارڈز کی تقسیم , 2/جون ٹیکسٹائل اسکیم سے متعلق سیمینار 


مومن کانفرنس مالیگاؤں کا کئی اہم امور پر فیصلہ


مومن کانفرنس مالیگاؤں کی ایک اہم میٹنگ گزشتہ روز جمیل کرانتی کی صدارت میں اے،ٹی،ٹی ہائی اسکول کیمپس میں منعقد کی گئی جس میں مندرجہ ذیل اہم امور پر فیصلہ لیا گیا۔


 ۱۔ شہرکے ایسے افراد جنہوں نے آل انڈیا مومن کانفرنس کی اپیل پر لبیک

کہتے ہوئے ممبر سازی فارم بھرے تھے ایسے تمام پانچ سوسے زائد ممبران کے

ڈیلیگیٹ کارڈزدہلی سے پرنٹنگ اور پروف ریڈنگ کے بعد موصول ہوچکے ہیں۔ان

کارڈز کی تقسیم ایک مختصر تقریب میں کی جائیگی۔ یہ تقریب انشاء اللہ بروز اتوار ۸۱/جون ۳۲۰۲ء مولانا آزاد ہال،  اے،ٹی،ٹی ہائی اسکول کیمپس میں بعد نماز عشاء فوراً منعقد کی جائیگی۔ لہٰذا تمام ممبران جنہوں نے آل انڈیا مومن کانفرنس کا فارم بھرا ہے وہ اتوار کے دن وقت متعینہ پر ممبر شپ رسید کے ساتھ حاضر رہیں تاکہ انکے ڈیلیگیٹ کارڈ مہمانان کے ہاتھوں بآسانی دئے جاسکے۔


 ۲۔حکومت مہاراشٹر کی نئی ٹیکسٹائیل پالیسی (۸۲۰۲۔۳۲۰۲) کے تعلق سے شہر میں کافی بے چینی ہے۔اسے محسوس کرتے ہوئے مومن کانفرنس مالیگاؤں نے ایک سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ لیا ہے۔ یہ سیمینار انشاء اللہ بروز بدھ

مورخہ۱۲/جون ۳۲۰۲ء کو منعقد کیا جائیگا۔جس میں حکومت مہاراشٹر کے ٹیکسٹائیل ڈپارٹمنٹ سے منسلک اعلٰی عہدیدارن شہریان، خصوصاً صنعت سے جڑے افراد کی، نئی ٹیکسٹائل پالیسی اور مختلف اسکیموں کے تعلق سے رہنمائی کریں گے۔


 ۳۔۸/جولائی ۳۲۰۲ء بروز سنیچر آل انڈیا مومن کانفرنس کے قومی صدر ایڈوکیٹ فیروز انصاری ایک روزہ دورہ پر مالیگاؤں تشریف لا رہے ہیں۔انکی آمد کے پیش نظر ایک پروگرام حج ہاؤس میں منقعد کیا جائیگا۔ اس پروگرام میں مومن کانفرنس مہاراشٹر کے اعلٰی عہدیداران کے ساتھ ساتھ مومن کانفرنس مدھیہ پردیش اور راجستھان کے ذمہ داران بھی شریک ہونگے۔ ساتھ ہی ساتھ چونکہ ایڈوکیٹ فیروز انصاری آل انڈیا مجلس مشاورت کے بھی سربراہ ہیں، لہٰذا شہر کے اپنے قیام کے دوران وہ مختلف فیلڈس میں کام کرنے والے افراد اور انجمنوں کے ذمہ داران کے ساتھ بھی خصوصی میٹنگ کریں گے۔ قوی امید ہے اس میٹنگ کے دوران آل انڈیا مجلس مشاورت کی نائب صدر محترمہ عابدہ انعامدار بھی موجود رہیں گی۔ ان تمام ہی پروگرام کی کامیابی کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں مومن کانفرنس مالیگاؤں کے ذمہ داران جنرل سیکریٹری عبدالعلیم فیضی، کار گزار اور نائب صدور مولانا ایوب قاسمی، اخلاق بالے مقادم، مولانا امتیاز اقبال، عبدالرشید لینسیا، امتیاز قیصر، خورشید انصاری، جوائنٹ سکریٹریز عبدالحلیم صدیقی، سہیل ڈالریا و انجم انجینئر وغیرہ شامل ہیں۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages